تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 245

  1. مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً١ؕ وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ١۪ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿245﴾

    1. مَنْکون
    2. ذَاوہ
    3. الَّذِيْجو کہ
    4. يُقْرِضُقرض دے
    5. اللّٰهَاللہ
    6. قَرْضًاقرض
    7. حَسَنًااچھا
    8. فَيُضٰعِفَهٗپس وہ اسے بڑھا دے
    9. لَهٗٓاس کے لیے
    10. اَضْعَافًاکئی گنا
    11. كَثِيْرَةًزیادہ
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. يَقْبِضُتنگی کرتا ہے
    14. وَيَبْصُۜطُاور فراخی کرتا ہے
    15. وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
    16. تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤگے
Translation · Bayan-ul-Quran
کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تو اللہ اس کو اس کے لیے کئی گنا بڑھاتا رہے اور اسی کی طرف تمہیں لوٹا دیا جائے گا
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 245 مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰہَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَہٗ لَہٗ اَضْعَافًا کَثِیْرَۃً ط

جو انفاق خالص اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے کیا جاتا ہے اسے اللہ اپنے ذمے ّ قرض حسنہ سے تعبیر کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ تم میرے دین کو غالب کرنا چاہتے ہو ‘ میری حکومت قائم کرنا چاہتے ہو ‘ تو جو کچھ اس پر خرچ کرو گے وہ مجھ پر قرض ہے ‘ جسے میں کئی گنا بڑھا چڑھا کر واپس کروں گا۔

وَاللّٰہُ یَقْبِضُ وَیَبْصُطُ اور اللہ تنگ دستی بھی دیتا ہے اور کشادگی بھی دیتا ہے۔

اللہ ہی کے اختیار میں ہے کسی چیز کو سکیڑ دینا اور کھول دینا ‘ کسی کے رزق کو تنگ کردینا یا اس میں کشائش کردینا۔

وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ

یہاں دیکھئے جہاد بالنفس اور جہاد بالمال دونوں چیزوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔ جہاد بالنفس کی آخری شکل قتال ہے اور جہاد بالمال کے لیے پہلے لفظ انفاق آ رہا تھا ‘ اب قرض حسنہ لایا جا رہا ہے۔