تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 250

  1. وَ لَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِهٖ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَؕ﴿250﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. بَرَزُوْاآمنے سامنے
    3. لِجَالُوْتَجالوت کے
    4. وَجُنُوْدِهٖاور اس کا لشکر
    5. قَالُوْاانہوں نے کہا
    6. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    7. اَفْرِغْڈال دے
    8. عَلَيْنَاہم پر
    9. صَبْرًاصبر
    10. وَّثَبِّتْاور جمادے
    11. اَقْدَامَنَاہمارے قدم
    12. وَانْصُرْنَااور ہماری مدد کر
    13. عَلَيپر
    14. الْقَوْمِقوم
    15. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جب وہ مقابلے پر نکلے جالوت اور اس کے لشکروں کے تو انہوں نے دعا کی کہ اے ہمارے ربّ ! ہم پر صبر انڈیل دے اور (میدان جنگ میں) ہمارے قدموں کو جمادے اور ہماری مدد فرما ان کافروں کے مقابلے میں
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 250 وَلَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ

بَرَزَ کے معنی ہیں ظاہر ہوجانا ‘ آمنے سامنے آجانا۔ اب دونوں لشکر میدان جنگ میں آمنے سامنے آئے۔ ادھر طالوت کا لشکر ہے اور ادھر جالوت کا۔

قَالُوْا رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا

اَفْرَغَ کا مفہوم ہے کسی برتن سے کسی کے اوپر پانی اس طرح گرا دینا کہ وہ برتن خالی ہوجائے۔ طالوت اور ان کے ساتھی اہل ایمان نے دشمن کے ّ مدمقابل آنے پر دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر کا فیضان فرما ‘ صبر کی بارش فرما دے۔

وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا

وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ۔

یہ دعا گویا اہل ایمان کو تلقین کی جا رہی ہے کہ جب بدر کے موقع پر تمہارا کفارّ سے مقابلہ ہوگا تو تمہیں یہ دعا کرنی چاہیے۔