تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 272
لَیْسَ عَلَیْكَ هُدٰىهُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ﴿272﴾
- لَيْسَنہیں
- عَلَيْكَآپ پر ( آپ کا ذمہ)
- ھُدٰىھُمْان کی ہدایت
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اللّٰهَاللہ
- يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
- مَنْجسے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَمَااور جو
- تُنْفِقُوْاتم خرچ کروگے
- مِنْ خَيْرٍمال سے
- فَلِاَنْفُسِكُمْتو اپنے واسطے
- وَمَااور نہ
- تُنْفِقُوْنَخرچ کرو
- اِلَّامگر
- ابْتِغَآءَحاصل کرنا
- وَجْهِ اللّٰهِاللہ کی رضا
- وَمَااور جو
- تُنْفِقُوْاتم خرچ کرو گے
- مِنْ خَيْرٍمال سے
- يُّوَفَّپورا ملے گا
- اِلَيْكُمْتمہیں
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تُظْلَمُوْنَنہ زیادتی کی جائے گی تم پر
آیت 272 لَیْسَ عَلَیْکَ ہُدٰٹہُمْ
ان کو ہدایت دینے کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے ‘ آپ ﷺ پر ذمہّ داری تبلیغ کی ہے۔ ہم نے آپ کو بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔
وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یَہْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ ط وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاََنْفُسِکُمْ ط
اس کا اجر وثواب بڑھا چڑھا کر تم ہی کو دیا جائے گا ‘ سات سو گنا ‘ چودہ سو گنا یا اس سے بھی زیادہ۔
وَمَا تُنْفِقُوْنَ الاَّ ابْتِغَآءَ وَجْہِ اللّٰہِ ط
تبھی تمہیں اس قدر اجر ملے گا۔ اگر ریاکارانہ خرچ کیا تھا تو اجر کا کیا سوال ؟ وہ تو شرک بن جائے گا۔
وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْکُمْ وَاَنْتُمْ لاَ تُظْلَمُوْنَ
تمہاری ذرا بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔
اب واضح کیا جا رہا ہے کہ انفاق فی سبیل اللہ کا سب سے بڑھ کر حق دار کون ہے۔