تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 283
وَ اِنْ كُنْتُمْ عَلٰى سَفَرٍ وَّ لَمْ تَجِدُوْا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقْبُوْضَةٌ١ؕ فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهٗ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ١ؕ وَ لَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ١ؕ وَ مَنْ یَّكْتُمْهَا فَاِنَّهٗۤ اٰثِمٌ قَلْبُهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ۠ع﴿283﴾
- وَاِنْاور اگر
- كُنْتُمْتم ہو
- عَلٰيپر
- سَفَرٍسفر
- وَّلَمْاور نہ
- تَجِدُوْاتم پاؤ
- كَاتِبًاکوئی لکھنے والا
- فَرِھٰنٌتو گرو رکھنا
- مَّقْبُوْضَةٌقبضہ میں
- فَاِنْپھر اگر
- اَمِنَاعتبار کرے
- بَعْضُكُمْتمہارا کوئی
- بَعْضًاکسی کا
- فَلْيُؤَدِّتو چاہیے کہ لوٹا دے
- الَّذِيجو شخص
- اؤْتُمِنَامین بنایا گیا
- اَمَانَتَهٗاس کی امانت
- وَلْيَتَّقِاور ڈرے
- اللّٰهَاللہ
- رَبَّهٗاپنا رب
- وَلَا تَكْتُمُوااور تم نہ چھپاؤ
- الشَّهَادَةَگواہی
- وَمَنْاور جو
- يَّكْتُمْهَااسے چھپائے گا
- فَاِنَّهٗٓتو بیشک
- اٰثِمٌگنہگار
- قَلْبُهٗاس کا دل
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَااسے جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- عَلِيْمجاننے والا
آیت 283 وَاِنْ کُنْتُمْ عَلٰی سَفَرٍ وَّلَمْ تَجِدُوْا کَاتِبًا
اگر دوران سفر کوئی لین دین کا یا قرض کا معاملہ ہوجائے اور کوئی کاتب نہ مل سکے۔
فَرِہٰنٌ مَّقْبُوْضَۃٌ ط
قرض لینے والا اپنی کوئی شے قرض دینے والے کے حوالے کر دے کہ میری یہ شے آپ کے قبضے میں رہے گی ‘ آپ اتنے پیسے مجھے دے دیجیے ‘ میں جب یہ واپس کر دوں گا آپ میری چیز مجھے لوٹا دیجیے گا۔ یہ رہن بالقبضہ ہے۔ لیکن رہن گروی رکھی ہوئی چیز سے کوئی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے ‘ وہ سود ہوجائے گا۔ مثلاً اگر مکان رہن رکھا گیا ہے تو اس پر قبضہ تو قرض دینے والا کا ہوگا ‘ لیکن وہ اس سے استفادہ نہیں کرسکتا ‘ اس کا کرایہ نہیں لے سکتا ‘ کرایہ مالک کو جائے گا۔
فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا
یعنی ایک شخص دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے بغیر رہن کے اسے قرض دے دیتا ہے۔
فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اؤْتُمِنَ اَمَانَتَہٗ
ایک شخص کے پاس رہن دینے کو کچھ نہیں تھا یا یہ کہ دوسرے بھائی نے اس پر اعتماد کرتے ہوئے اس سے کوئی شے رہن نہیں لی اور اس کو قرض دے دیا تو یہ مال جو اس نے قرض لیا ہے یہ اس کے پاس قرض دینے والے کی امانت ہے ‘ جس کا واپس لوٹانا اس کے ذمے فرض ہے۔ ّ
وَلْیَتَّقِ اللّٰہَ رَبَّہٗ ط وَلاَ تَکْتُمُوا الشَّہَادَۃَ ط وَمَنْ یَّکْتُمْہَا فَاِنَّہٗ اٰثِمٌ قَلْبُہٗ ط
بعض گناہوں کا اثر انسان کے ظاہری اعضاء تک محدود ہوتا ہے ‘ جبکہ بعض کا تعلق دل سے ہوتا ہے۔ شہادت کا چھپانا بھی اسی نوعیت کا گناہ ہے۔ اور اگر کسی کا دل داغ دار ہوگیا تو باقی کیا رہ گیا ؟