تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 29

  1. هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۗ ثُمَّ اسْتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوّٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿29﴾

    1. ھُوَوہی ہے
    2. الَّذِىْجس نے
    3. خَلَقَپیدا کیا
    4. لَكُمْواسطے تمہارے
    5. مَّاجو کچھ ہے
    6. فِى الْاَرْضِزمین میں
    7. جَمِيْعًاسارے کا سارا / سب کچھ
    8. ثُمَّپھر
    9. اسْتَوٰٓىوہ متوجہ ہوا / ارادہ کیا
    10. اِلَىطرف
    11. السَّمَآءِآسمان کے
    12. فَسَوّٰىھُنَّپس برابر کردیا ان کو / درست بنایا ان کو / ہموار کیا ان کو
    13. سَبْعَسات
    14. سَمٰوٰتٍآسمانوں کو
    15. وَاور
    16. ھُوَوہ
    17. بِكُلِّساتھ ہر
    18. شَىْءٍچیز کے
    19. عَلِيْمٌخوب علم والا ہے
Translation · Bayan-ul-Quran
وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لیے جو کچھ بھی زمین میں ہے۔ پھر وہ متوجہّ ہوا آسمانوں کی طرف اور انہیں ٹھیک ٹھیک سات آسمانوں کی شکل میں بنا دیا۔ اور وہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 29 ھُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَکُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ق اس آیت میں خلافت کا مضمون شروع ہوگیا ہے۔ حدیث میں آتا ہے : اِنَّ الدُّنْیَا خُلِقَتْ لَکُمْ وَاَنْتُمْ خُلِقْتُمْ لِلْآخِرَۃِ 4 ”یہ دنیا تمہارے لیے بنائی گئی ہے اور تم آخرت کے لیے بنائے گئے ہو۔“ اگلی آیت میں حضرت آدم علیہ السلام کی خلافت ارضی کا ذکر ہے۔ گویا زمین میں جو کچھ بھی پیدا کیا گیا ہے وہ انسان کی خلافت کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔

ثُمَّ اسْتَوٰٓی اِلَی السَّمَآءِ فَسَوّٰٹھُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ ط

یہ آیت تاحال آیات متشابہات میں سے ہے۔ سات آسمانوں کی کیا حقیقت ہے ‘ ہم ابھی تک پورے طور پر اس سے واقف نہیں ہیں۔

وَھُوَ بِکُلِّ شَیْ ءٍ عَلِیْمٌ

اسے ہر شے کا علم حقیقی حاصل ہے۔