تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 72
وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَۚ﴿72﴾
- وَاِذْ قَتَلْتُمْاور جب تم نے قتل کیا
- نَفْسًاایک آدمی
- فَادَّارَأْتُمْپھر تم جھگڑنے لگے
- فِیْهَااس میں
- وَاللّٰہُاور اللہ
- مُخْرِجٌظاہر کرنے والا
- مَا كُنْتُمْجو تم تھے
- تَكْتُمُوْنَچھپاتے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا اور اس کا الزام تم ایک دوسرے پر لگا رہے تھے۔ اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو کچھ تم چھپاتے تھے۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 72 وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْ تُمْ فِیْہَا ط
چنانچہ پتا نہیں چل رہا تھا کہ قاتل کون ہے۔
وَاللّٰہُ مُخْرِجٌ مَّا کُنْتُمْ تَکْتُمُوْنَ
اللہ تعالیٰ فیصلہ کرچکا تھا کہ جو کچھ تم چھپا رہے ہو اسے نکال کر رہے گا اور واضح کردے گا۔