تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 66

  1. وَ لَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ اَنِ اقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْهُمْ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِهٖ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَشَدَّ تَثْبِیْتًاۙ﴿66﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَنَّا كَتَبْنَاہم لکھ دیتے (حکم کرتے)
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. اَنِکہ
    5. اقْتُلُوْٓاقتل کرو تم
    6. اَنْفُسَكُمْاپنے آپ
    7. اَوِ اخْرُجُوْایا نکل جاؤ
    8. مِنْسے
    9. دِيَارِكُمْاپنے گھر
    10. مَّا فَعَلُوْهُوہ یہ نہ کرتے
    11. اِلَّاسوائے
    12. قَلِيْلٌچند ایک
    13. مِّنْھُمْان سے
    14. وَلَوْاور اگر
    15. اَنَّھُمْیہ لوگ
    16. فَعَلُوْاکرتے
    17. مَاجو
    18. يُوْعَظُوْنَنصیحت کی جاتی ہے
    19. بِهٖاس کی
    20. لَكَانَالبتہ ہوتا
    21. خَيْرًابہتر
    22. لَّھُمْان کے لیے
    23. وَاَشَدَّاور زیادہ
    24. تَثْبِيْتًاثابت رکھنے والا
Translation · Bayan-ul-Quran
اور اگر ہم نے ان پر یہ فرض کردیا ہوتا کہ قتل کرو اپنے آپ کو یا نکلو اپنے گھروں سے تو یہ اس کی تعمیل نہ کرتے سوائے ان میں سے چند ایک کے اور اگر یہ لوگ وہ کرتے جس کی ان کو نصیحت کی جارہی ہے تو یہی ان کے لیے بہتر ہوتا اور انہیں دین پر ثابت قدم رکھنے والا ہوتا
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 66 وَلَوْ اَنَّا کَتَبْنَا عَلَیْہِمْ اَنِ اقْتُلُوْآ اَنْفُسَکُمْ اَوِاخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِکُمْ مَّا فَعَلُوْہُ الاَّ قَلِیْلٌ مِّنْہُمْ ط وَلَوْ اَنَّہُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِہٖ اس کا ترجمہ اس طرح بھی کیا گیا ہے : اور اگر یہ لوگ وہ کرتے جس کی انہیں ہدایت کی جاتی یعنی اپنے آپ کو قتل کرنا اور اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہونا۔
Bayan-ul-Quran - 4 : 66