Bayan-ul-Quran - Al-Ankaboot : 14
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَلَبِثَ فِیْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًا١ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا : اور بیشک ہم نے بھیجا نُوْحًا : نوح کو اِلٰى قَوْمِهٖ : اس کی قوم کی طرف فَلَبِثَ : تو وہ رہے فِيْهِمْ : ان میں اَلْفَ سَنَةٍ : ہزار سال اِلَّا : مگر (کم) خَمْسِيْنَ : پچاس عَامًا : سال فَاَخَذَهُمُ : پھر انہیں آپکڑا الطُّوْفَانُ : طوفان وَهُمْ : اور وہ ظٰلِمُوْنَ : ظالم تھے
اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف ( پیغمبر بناکر) بھیجا سو وہ ان میں پچاس سال کم ایک ہزار برس رہے (اور قوم کو سمجھاتے رہے) (ف 5) پھر (جب اس پر بھی وہ باز نہ آئے تو) ان کو طوفان نے آ دبایا اور وہ بڑے ظالم لوگ تھے۔ (ف 6)
5۔ روح المعانی میں بروایت ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وا بن المنذر و ابن ابی حاتم و ابن مردویہ و حاکم و بتصحیح حاکم حضرت ابن عباس سے نقل کیا ہے کہ نوح (علیہ السلام) کو چالیس برس میں نبوت ملی، اور ساڑھے نو سو برس وعظ فرمایا، پھر طوفان کے بعد ساتح برس زندہ رہے۔ سو اس حساب سے ان کی عمر ایک ہزار پچاس سال کی ہوئی۔ واللہ اعلم 6۔ کہ اتنی مدت دراز کی فہمائش سے بھی متاثر نہ ہوئے۔
Top