Bayan-ul-Quran - Yaseen : 35
لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ
لِيَاْكُلُوْا : تاکہ وہ کھائیں مِنْ ثَمَرِهٖ ۙ : اس کے پھلوں سے وَمَا : اور نہیں عَمِلَتْهُ : بنایا اسے اَيْدِيْهِمْ ۭ : ان کے ہاتھوں اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ : تو کیا وہ شکر نہ کریں گے
تاکہ لوگ باغ کے پھلوں سے کھائیں اور اس (پھل اور غلہ) کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا (ف 1) سو کیا شکر نہیں کرتے۔
1۔ گو تخم ریزی بظاہر انہیں کے ہاتھوں ہوتی ہو، مگر پھل اور غلہ کی صورت نعویہ کا فائض کرنا خاص خدا ہی کا کام ہے۔
Top