Bayan-ul-Quran - Al-Maaida : 13
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً١ۚ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ١ۙ وَ نَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١ۚ وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ
فَبِمَا : سو بسبب (پر) نَقْضِهِمْ : ان کا توڑنا مِّيْثَاقَهُمْ : ان کا عہد لَعَنّٰهُمْ : ہم نے ان پر لعنت کی وَ : اور جَعَلْنَا : ہم نے کردیا قُلُوْبَهُمْ : ان کے دل (جمع) قٰسِيَةً : سخت يُحَرِّفُوْنَ : وہ پھیر دیتے ہیں الْكَلِمَ : کلام عَنْ : سے مَّوَاضِعِهٖ : اس کے مواقع وَنَسُوْا : اور وہ بھول گئے حَظًّا : ایک بڑا حصہ مِّمَّا : اس سے جو ذُكِّرُوْا بِهٖ : انہیں جس کی نصیحت کی گئی وَلَا تَزَالُ : اور ہمیشہ تَطَّلِعُ : آپ خبر پاتے رہتے ہیں عَلٰي : پر خَآئِنَةٍ : خیانت مِّنْهُمْ : ان سے اِلَّا : سوائے قَلِيْلًا : تھوڑے مِّنْهُمْ : ان سے فَاعْفُ : سو معاف کر عَنْهُمْ : ان کو وَاصْفَحْ : اور درگزر کر اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : احسان کرنے والے
تو صرف ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا اور ہم نے ان کے قلوب کو سخت کردیا وہ لوگ کلام کو اس کے مواقع سے بدلتے ہیں (ف 3) اور وہ لوگ جو کچھ ان کو نصیحت کی گئی تھی اس میں سے اپنا ایک بڑا حصہ فوت کر بیٹھے اور آپ کو آئے دن کسی نہ کسی (نئی) خیانت کی اطلاع ہوتی رہتی ہے جو ان سے صادر ہوتی ہے (ف 4) بجز ان میں کے معدودے چند شخصوں کے سو آپ ان کو معاف کردیجئیے اور ان سے درگزر کیجئیے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوش معاملہ لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ (ف 5) (13)
3۔ یعنی تحریف لفظی یاتحریف معنوی کرتے ہیں۔ 4۔ نئی خیانت یہ کہ ایک بار مثلا رجم کے حکم کو چھپالیا ایک بار نبی ﷺ کے دریافت فرمانے پر تورات کا ایک مضموں غلط بیان کردیا جس پر آیت لاتحسبن الذین نازل ہوئی تھی اور جیسے تحریم طیبات کے قدیم ہونے کا ایک بار غلط دعوی کیا تھا جس پر شروع پارہ لن تنالوا میں آیت قل فاتو بالتوراة نازل ہوئی۔ اور تمام تر وہ غلط بیانیاں جن کی حکایت مع ان کے ابطال کے قرآن مجید میں جابجا مذکور ہے اس میں داخل ہیں جیسے لن تمسناالنار اور لن یدخل الجنةالخ اور نحن ابناء اللہ واحباوہ و مثال ذالک۔ 5۔ اوپر یہود کا ذکر تھا آگے کچھ نصاری کا حال بیان فرما رہے ہیں۔
Top