تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 113. Al-Falaq · Ayah 1
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ﴿1﴾
- قُلْکہدیجئے
- اَعُوْذُمیں پناہ میں آتا ہوں
- بِرَبِّرب کی
- الْفَلَقِصبح
1۔ احمد والبزار والطبرانی وابن مردویہ نے صحیح طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ابن مسعد ؓ معوذتین کو مصحف میں سے مٹادیتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ قرآن کو خلط ملط نہ کرو اس چیز سے جو اس میں نہ ہو۔ یہ دونوں سورتیں کتاب للہ میں سے نہیں ہیں۔ بیشک نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں کے ذریع پناہ مانگنے کا حکم فرمایا ہے اور ابن مسعود ؓ ان دونوں کی قراءت نہی کرتے تھے بزار (رح) سے نے فرمایا : صحابہ ؓ میں سے کسی ایک نے بھی ان کی تابعداری نہیں اور نبی اکرم ﷺ سے صحیح قول یہ ہے کہ آپ نے ان دونوں کو نماز میں پڑھا اور ان دونوں کو مصحف میں ثابت رکھا گیا۔
2۔ الطبرانی نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ سے ان دونوں سورتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھ سے بھی پوچھا گیا تو میں نے کہا تم لوگ بھی اسی طرح کہو۔ جیسے میں نے کہا۔
3۔ احمد والبخاری والنسائی وابن الضریس وابن الانبار وابن حبان وابن مردویہ نے زر بن حبیش (رح) سے روایت کیا کہ میں مدینہ آیا میری ملاقات ابی بن کعب ؓ سے ہوئی میں نے کہ اے ابومنذر یہ ابی بن کعب ؓ کی کنیت ہے۔ میں نے ابن مسعود ؓ کو دیکھا کہ وہ معوذتین اپنے مصحف میں نہیں لکھتے تو انہوں نے فرمایا اس ذات کی قسم جس نے محمد ﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں نے رسول اللہ ﷺ سے ان دونوں کے بارے میں سوال کیا تھا اور کسی نے مجھ سے ان دونوں کے بارے میں سوال نہیں۔ تیرے علاوہ جب سے میں نے ان کے بارے میں سوال کیا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ سے کہا گیا کہو تو میں نے کہا پس تم بھی کہو چناچہ ہم اسی طرح کہتے ہیں جیسے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔
4۔ ابن مردویہ نے حنظلہ السدوسی (رح) سے روایت کیا کہ میں نے عکرمہ (رح) سے کہا میں ایک قوم کو نماز پڑھاتا ہوں اور میں قل اعوذ برب القلف اور قل اعوذ برب الناس پڑھتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا ان دونوں پڑھو کیونکہ یہ دونوں سورتیں قرآن کریم میں سے ہیں۔
5۔ احمد وابن الضریس صحیح سند کے ساتھ ابو العلاء بن یزید بن عبداللہ بن شخیر ؓ سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے کہا کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور لوگ پیچھے آرہے تھے اور سواریوں کی قلت تھی پس رسول اللہ ﷺ کی اور میری اترنے کی جگہ آئی چناچہ آپ میرے ساتھ مل گئے اور میرے کندھے کو مارتے ہوئے فرمایا آیت قل اعوذ برب الفلق۔ میں نے کہا اعوذ برب الفلق۔ تو رسول الہ ﷺ نے یہ سورت پڑھی اور میں نے بھی ان کے ساتھ اس کو پڑھا۔ پھر فرمایا آیت قل اعوذ برب الناس۔ پس رسول اللہ ﷺ نے یہ سورة پڑھی اور آپ کے ساتھ میں نے اس کو پڑھا۔ پھر آپ نے فرمایا جب تو نماز پڑھے تو ان دونوں کو پڑھا کر۔
6۔ طبرانی نے اوسط میں حسن سند کے ساتھ ابن مسعود رضی للہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا مجھ ایسی آیات نازل ہوئی کہ مجھ پر ان جیسی آیات نازل نہیں ہوئی۔ اور وہ المعوذتین ہیں۔
7۔ مسلم والترمذی والنسائی وابن الضریس وابن الانباری فی المصاحف وابن مردویہ نے عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ پر آج کی رات کو ایسی آیت نازل ہوئی ہی کہ میں نے جیسی کبھی نہیں دیکھی آیت قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس۔
8۔ ابن الضریس وابن الانبار والحاکم وصححۃ وابن مردویہ اور بیہقی نے الشعب میں عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ درمیان کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چل رہے تھے۔ جحفہ اور ابوار کے درمیان اچانک ہم کو ڈھانک لیا شدید ہوا اور سخت اندھیرے نے تو رسول اللہ ﷺ نے آیت قل اعوذ بربک الفلق اور آیت قل اعوذ برب الناس کے ذریعہ پناہ لینی شروع کی اور فرمایا اے عقبہ ! ان دونوں کے ذریعہ پناہ طلب کر کیونکہ ان دونوں کی مثل کے ساتھ پناہ طلب کرنے والا کوئی نہیں راوی کا بیان ہے کہ میں آپ کو نماز میں ان دونوں کے ساتھ امامت کراتے ہوئے سنا ہے۔
سورة ناس وفلق کی فضیلت۔
9۔ ابن سعد والنسائی والبغوی والبیہقی نے ابو حابس جہنی ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا اے ابو حابس ! کیا میں تجھ کو خبر نہ دو اس افضل چیز کے ساتھ کہ جس سے پناہ مانگے والے پناہ طلب کرتے ہیں۔ عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! ضرور بتائیے۔ آپ نے فرمایا آیت قل اعوذ برب الفلق اور آیت قل اعوذ برب الناس۔ یہ معوذتین ہیں۔
10۔ الترمذی وحسنہ ولنسائی وابن مردویہ والبیہقی نے ابو سعید خدری رضٰ اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جنات اور انسان کی بد نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے جب معوذتین نازل ہوئیں تو آپ نے ان کو لے لیا اور ان کے علاوہ کو چھوڑ دیا۔
11۔ ابو داوٗ والنسائی والحاکم وصححۃ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ دس خصلتوں کو ناپسندیدہ فرماتے مگر ان کو حرام نہیں کیا۔ الخلوق کو (یعنی زعفران سے ملی زرد رنگ کی خوشبو کا استعمال) اور بڑھاپے کے چھپانے کو، چادر، کو زمین پر گھسیٹنے کو، سونے کی انگوٹھی پہننے کو تعویذ باندھنے کو اور معوذات کے سوا دم کرنے کو اور چوسری کے پانسے پھینکنے کو۔ اور خواند کے علاوہ دوسرے کے لیے زینت کو ظاہر کرنے کو اور ایسے مقام پر پانی ڈالنے کو جو حلال نہ ہو (اس سے مراد زنا ہے) اور بچے کے خراب کرنے کو ( وہ اس طرح کہ شیر خوارگی کی حالت میں اس کی مان سے جماع کرنا جس کو غیلہ بھی کہتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے کبھی عوت کو حمل رہ جاتا ہے اور بچہ اس کا دودھ پی کر ناتواں ہوجاتا ہے۔
12۔ بیہقی (رح) نے شعب الایمان میں ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ دم کرنے کو ناپسند فرماتے تھے مگر معوذات کے ساتھ۔ 13۔ ابن مردویہ نے عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا معوذات کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرو۔
14۔ ابن ابی شیبہ وابن مردویہ نے عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ سول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ان دونوں یعنی معوذتین کی مثل کے ساتھ نہ کسی سائل نے سوال کی اور نہ کسی پناہ مانگنے والے نے پناہ مانگی۔
15۔ ابن مردویہ نے عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ مجھ کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے عقبہ تو آیت قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ بیشک تو ہرگز نہیں پڑھے گا ان دونوں سے زیادہ بلیغ سورتیں۔
26۔ ابن مردویہ نے ام سلمہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب سورتیں آیت قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ہیں۔
17۔ ابن مردویہ نے معاذ بن جبل ؓ سے روایت کیا کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا آپ نے صبح کی نماز پڑھائی اور ان میں معوذتین پڑھیں۔ پھر فرمایا اے معاذ ! کیا تو نے سنا ہے ؟ میں عرض کیا ہاں ! پھر آپ نے فرمایا ان کی مثل لوگوں نے نہیں پڑھیں۔
18۔ النسائی وابن الضریس وابن الانباری وابن مردویہ جابر عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ میرے کندھے کو پکڑ کر فرمایا تو پڑھ ؟ میں نے عرض کیا میں کیا پڑھوں۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ آپ نے فرمایا آیت قل اعوذ برب الفلق۔ پھر فرمایا پڑھ میں نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں کیا پڑھوں آپ نے فرمایا آیت قل اعوذ برب الناس پڑھ۔ تو ان دونوں جیسی سورتیں ہرگز نہیں پڑھے گا۔
19۔ ابن سعد نے یوسف بن محمد بن ثابت بن قیس رحمہم اللہ سے روایت کیا کہ ثابت بن قیس بیمار ہوگئے۔ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لے آئے۔ اور یہ مریض تھے آپ نے دم کیا معوذات کے ساتھ۔ اور ان پر پھونک ماری اور فرمایا اللہم رب الناس اکشف البأس۔ اے اللہ لوگوں کے رب۔ بیماری کو ختم فرمادے۔ ثابت بن قیس بن شماس سے۔ پھر آپ نے ان کی وادی سے مٹی اٹھائی یعنی بطحاب سے۔ پھر اس کو پانی میں ڈالا اور ان کو پلادیا۔
20۔ ابن ابی شیبہ وابن الجریس نے عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا جب فجر طلوع ہوئی۔ اذان دی گئی ار اقامت کہی گئی۔ پھر آپ نے مجھے اپنی داہنی طرف ٹھہرایا پھر آپ نے معوذتین کو پڑھا جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا تو نے کیسے دیکھا۔ میں عرض کیا میں دیکھ لیا ہے یا رسل اللہ ! پھر فرمایا ان دونوں کو پڑھ جب تو سوئے اور جب تو اٹھے۔
21۔ ابن الانباری نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے عقبہ بن عامر ؓ سے فرمایا کہ تو آیت قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھا کر۔ کیونکہ یہ دونوں سوتیں قرآن میں اللہ کے نزدیک سب سے زیاہ محبوب ہیں۔
22۔ الحاکم نے عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کی سواری کی لگام پکڑے چل رہا تھا آپ نے فرمایا اے عقبہ میں تجھ کو بہترین سورتیں نہ سکھاؤں میں نے عرض کیا کیوں نہیں ؟ آپ نے فرمایا آیت قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس۔ پھر آپ سواری سے نیچے اترے اور ان دونوں سورتوں کو صبح کی نماز میں پڑھا پھر آپ نے فرمایا اے عقبہ ! تو کیسے دیکھتا ہے۔
23۔ ابن مردویہ نے انس بن مالک ؓ سے روایت یا کہ نبی اکرم ﷺ ایک خچر پر سوار ہوئے تو وہ بدکنے لگا تو آپ نے اس کو روک دیا اور ایک آدی سے فرمایا کہ اس پر آیت قل اعوذبرب الفلق، من شر ماخل قپڑھ دے تو وہ خچر سکون میں آگیا اور چل پڑا۔
24۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نجاشی بادشاہ نے ایک شہباء خچر ہدیہ کے طور پر بھیجا اس میں بڑی مشقت اور مشکل پیش آئی۔ آپ نے زبیر ؓ سے فرمایا اس پر سوار ہوجاؤ اور اس کو مطیع بناؤ تو حضرت زبیر ؓ اس سے زیادہ ڈرنے لگے تو آپ نے اس سے فرمایا اس پر سوار ہوجاؤ اور قرآن پڑھو۔ پوچھا میں کیا پڑھوں۔ فرمایا آیت قل اعوذبرب الفلق پڑھ۔ اس ذات کیسم ! جس کے قبضۃ میں میری جان ہے۔ تو نے اس جیسی سورت کے ساتھ نماز نہیں پڑھی ہوگی۔
25۔ ابن الانبای نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کوئی تکلیف ہوی تو آپ اپنے آپ معوذتین پڑھتے پھر تھوکتے یا پھونک دیتے۔
26۔ ابن الانباری نے ابن عمر رضی للہ عنہما سے روایت کیا کہ جب تو آیت قل اعوذ برب الفلق پر ہے تو یوں کہہ اعوذ برب الفلق اور جب تو قل اعوذ برب الناس پڑھے تو یوں کہہ آیت اعوذ برب الناس۔
67۔ محمد بن نصر نے ابو ضمرہ (رح) سے روایت کیا کہ وہ اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ دوسری رکعت میں جس کے ذڑیعہ وتر بناتے تھے آیت قل ہو اللہ احد اور معوذتین پڑھتے تھے۔
بیمار پر معوذتین پڑھیں۔
28۔ الطبرانی نے ابن مسعود رضٰ اللہ سے روایت کیا کہ انہوں نے اپنے گھروالوں میں سے ایک عورت کے گلے میں تسمہ دیکھا جس میں تعویذ تھا۔ تو آپ نے اس کو کاٹ دیا۔ اور فرمایا کہ عبداللہ کے گھر والے شرک سے بری ہیں۔ پھر فرمایا کہ مصیب ت، تعویذ اور منتر شرک ہیں۔ تو اس عورت نے کہا بیشک ہم میں سے کوئی اپنے سر میں تکلیف کی شکایت کرتی ہے تو وہ تعویذ کا مطالب کرتی ہے۔ اور جب وہ تعویذ کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ گمان کرتی ہے کہ یقیناً اس نے نفع دیا۔ عبداللہ ؓ نے فرمایا کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور وہ اس کے سر میں آکر کیل چبھودیتا ہے اور جب وہ دم کرتی ہے تو وہ رک جاتا ہے اور جب وہ دم نہ کرائے تو اسے مضبوط اور پختہ کردیتا ہے۔ پس اگر تم میں سے کسی کو تلیف ہو تو وہ پانی لے کر اپنے اپنے سر اور منہ پر چھڑکے پھر یہ کہ کہے آیت بسم اللہ الرحمن الرحم قل ہو اللہ احد۔ قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس۔ یہ اس کو نفع دے۔ انشاء اللہ۔
29۔ عبد بن حمید نے اپنی مسندر میں زید بن اسلم ؓ سے روایت کیا کہ یہود میں سے ایک آدمی نے نبی ﷺ پر جادو کردیا۔ آپ ﷺ کو تکلیف ہوگئی۔ تو جبریل (علیہ السلام) آپ کے پاس تشریف لائے اور آپ پر معوذتین نازل ہوئیں۔ اور فرمایا کہ ہود میں سے ایک آڈمی نے آپ پر جادو کردیا ہے اور جادو فلاں کنویں میں ۃ ے۔ تو آپ نے علی ؓ کو بھیجا وہ نکال کرلے آئے اور آپ نے گرہوں کو کھولنے کا حکم فرمایا۔ اور آیت بھی پڑھی۔ وہ پڑھتے جاتے تھے اور کھولتے جاتے تھے۔ یہاں تک کہ نبی ﷺ کھڑے ہوگئے گویا کہ آپ بندھی ہوئی رسی سے آزاد ہوگئے۔
30۔ ابن مردویہ اور بیہقی نے دلائل میں حضرت عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ ایک یہودی لڑکا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آتا تھا اور آپ کی خدمت کرتا تھا اس کو لبید بن اصم کہا جاتا تھا۔ وہ یہودی اس کے ساتھ مسلسل رہا یہاں تک کہ اس نے نبی اکرم ﷺ پر جادو کردیا اور نبی ﷺ گھلے جار ہے تھے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ درد کیوں ہے۔ ایک رات نبی ﷺ سو رہے تھے کہ اچانک آپ کے پاس دو فرشتے آئے ان میں ایک آپ کے سر کے پاس بیٹھ گیا اور دوسرا آپ کے پاؤں کے پاس۔ وہ فرشتہ جو آپ کے سر کی جانب تھا اس نے اس سے کہا جو پاؤں کے پاس تھا۔ ان کو کیا درد ہے ؟ دوسرے نے کہا ان پر جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا ان پر کس نے جادو کیا ہے اس نے کہا لبید بن اعصم نے۔ پھر پوچھا کس چیز کے ذریعہ اس نے جادو کیا ہے اس نے کا ہ کنگھی کے بالوں اور تر کھجور کے خشک گابھے کے ساتھ اور وہ ذی اروان میں ہے اور وہ کنویں کے اس پتھر کے نیچے ہے جس پر کھڑے ہو کر پانی نکالا جاتا ہے۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کنویں کی طرف روانہ ہوئے اور آپ صحابہ ؓ کے ساتھ تھے۔ تو ایک آدمی نیچے اور پتھر کے نیچے سے گابھے کو نکال لایا۔ تو دیکھا اس میں رسول اللہ ﷺ کی کنھی اور سر کے بال تھے اور رسول اللہ ﷺ کا مومم سے بنایا ہو ایک مجسمہ تھا۔ اور اس میں سوائیں گاڑی ہوئی تھیں اور ایک تانت تھی جس میں گارہ گرہیں تھیں جبریل (علیہ السلام) معوذتیں لے کر آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے محمد ﷺ آیت قل اعوذ برب الفلق۔ اور گرہ کھل گئی۔ آیت من شر ماخلق۔ اور دوسری گرہ کھل گئی۔ یہاں تک کہ آپ سورت سے فارغ ہوگئے اور ساری گرہیں کھل گئیں اور سوئی کے نکالتے وقت تو آپ نے اس کا در محسوس کیا پھر اس کے بعد آپ راحت کو پانے لگے۔ کہا گیا یارسول اللہ ! اگر یہودیوں کو قتل کردیتے تو اچھا تھا۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے عافیت دے دی ہے اور اس کے پیچھے یعنی آخرت میں اللہ تعالیٰ کا سخت عذاب ہے چناچہ آپ نے اسے نکال دیا۔