تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 113. Al-Falaq · Ayah 3
وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ﴿3﴾
- وَمِنْ شَرِّاور شر سے
- غَاسِقٍاندھیرا
- اِذَا وَقَبَجب وہ چھاجائے
رسول اللہ ﷺ پر جادو کا اثر۔
31۔ ابن مردویہ نے عکرمہ کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لبید بن عاصم یہودی نے نبی ﷺ پر جادو کردیا اور اس میں ایک مجسمہ بنادیا جس میں گیارہ گرہیں تھی اس سے آپ شدید بیمار ہگئے۔ جبریل اور میکائیل (علیہا السلام) نے آپ کی عیادت کی۔ میکائیل نے کہا اے جبریل بیشک آپ کے ساتھی تو تکلیف میں ہیں جبریل ( علیہ السلام) نے کہا ہاں۔ پھر کہا کہ لبید بن الاعصم یہودی نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے اور میمون کنوئیں میں پانی کے پتھر کے نیچے سخت زمین میں ہے پھر پوچھا اس کا علاج کیا ہے ؟ کہا کہ کنوئیں کا پانی نکالا جائے۔ اور پتھر کو الٹ دیا جائے اور وہاں سے غلاف کو اٹھالیں اس میں ایک تصویر ہے جس میں گیارہ گرہیں ہیں سو اس کو جلادیا جائے تو بیشک وہ اللہ کے حکم سے شفایاب ہوجائیں گے۔ پاس آپ نے ایک جماعت کو اس کی طرف بھیجا۔ ان میں عمار بن یاسر ؓ بھی تھے۔ پانی کو نکال دیا گیا۔ تو انہوں نے اس کو اسی طرح پایا گویا کہ وہ مہندی کا پانی ہے۔ پھر پتھر کو الٹ دیا گیا تو اس کے نیچے وہ غلاف تھا جس میں ایک مجسمہ تھا اور اس میں گیارہ گرہیں تھیں اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائی اور فرمایا محمد ! آیت قل اعوذ برب الفلق۔ اس میں خلق سے مراد یک صبح ہے تو ایک گرہ کھل گئی۔ آیت من شر ماخلق۔ مخلوق کے شر سے۔ یعنی جنات اور انسانوں کے شر سے۔ تو دوسری گرہ کھل گئی۔ آیت ومن شر غاسق اذا وقب اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے اور رات کی تاریکی کے شر سے جس کے ساتھ رات آتی ہے۔ آیت ومن شر النفثت فی العقد۔ اور گرہوں میں پھونکنے والون کے شر سے۔ یعنی جادو کرنے والیوں اور تکلیف دینے والیوں کے شر سے پس گرہیں گھل گئیں۔ ومن شر حسد اذا حسد۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
۔
32۔ ابن مردویہ نے انس بن مالک ؓ سے روایت کیا کہ یہود نے نبی ﷺ کے ساھ کچھ عمل کیا سے آپ کو شدید درد ہونے لگا۔ آپ کے آپ کے صحابہ ؓ حاضر ہوئے اور پھر آپ کے پاس سے باہر چلے گئے اور وہ یہ گمان کرنے لگے کہ آپ کو درد ہے۔ جبریل علیہ السلم معوذتین لے کر آئے تو آپ ان دونوں سورتوں کے ساتھ آپ کو تعویذ کیا پھر کہا بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک ون کل عین ونفس حاسد الیہ یشفیک باسم اللہ ارقیک۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تجھ کو تکلیف دے اور ہر نظر بد سے اور حسد کرنے والے سے اللہ تجھ کو شفا دے گا۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھ کو دم کرتا ہوں۔
33۔ ابن مردویہ نے عمرو بن عبسہ ؓ سے روایت کیا کہ ہم کو رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی۔ اور آیت قل اعوذ برب الفلق پڑھا پھر آپ نے فرمایا اے ابن عبسہ ! کیا تو جانتا ہے فلق کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں فرمایا ایک کنواں ہے جن ہم میں جب جہنم بھڑکتی ہے تو اسی کے سبب بھڑکتی ہے۔ اور جہنم اس سے اس طرح تکلیف پاتی ہے جیسے آدم کے بیٹے جہنم سے تکلیف پائیں گے۔
34۔ ابن مردویہ نے عقبہ بن عامر ؓ سے روایت کیا کہ مجھ کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آیت قل اعوذ برب الفلق پڑھ کیا تو جانتا ہے کہ الفلق کیا ہے۔ ؟ پھر خود ہی فرمایا یہ جہنم کا ایک دروازہ ہے، جب کھولا جائے گا تو جہنم بھڑک اٹھے گی۔
35۔ ابن مردویہ اور دیلمی نے عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت قل اعوذ برب الفلق کے بارے میں سوال کیا آپ ﷺ نے فرمایا وہ جہنم میں ایک قید خانہ ہے جس میں جبار اور متکبر لوگ قید کیے جائیں گے اور جہنم اس سے پناہ مانگتی ہے۔
36۔ ابن جریر نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ فلق جہنم میں ایک کنواں ہے جو ڈھانکا ہوا ہے۔
37۔ ابن ابی حاتم نے زید بن علی (رح) سے روایت کیا کہ وہ اپنے آباؤ اجداد سے روایت کرتے ہیں کہ الفق جہنم کی تہہ میں ایک کنواں ہے اس کے اوپر سے ڈھکا ہے۔ جب اس سے کھولا جائے گا تو اس میں سے آگ نکلے گی۔ اس کی گرمی کی شدت سے جہنم چلانے لگے گی جو اس گھڑے سے خارج ہوگی۔
38۔ ابن جریر نے ابن عباس رضی الہ انہما سے روایت کیا الفلق سے مراد ہے صبح۔
39۔ الطستی نے ابن عباس ؓ سے روایت یا کہ نافع ازرق نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت قل اعوذ برب الفلق کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں اس صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں جب وہ رات کی تاریکی سے پھوٹتی ہے پھر پوچھا کی عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں ؟ فرمایا ہاں۔ کیا تو نے زہیر بن ابی سلمیٰ کو کہتے ہوئے نہیں سنا وہ کہتا ہے
الفارج اللہم مسد ولا عساکرہ کما یفر غم الظلمہ الفلق۔
ترجمہ : غم کا دور کرنے والا ان کے جمع ہونے کو پھاڑنے والا۔ جیسے کہ ظلمت کے غم کو کھول دیتا ہے پیدا کرنے والا۔
40۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ الفلق سے مراد ہے پیدا کرنا۔
41۔ احمد والترمذی وابن جریر وابن المنذر وابن الشیخ فی العظمہ والحاکم وصححہ وابن مردویہ نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن چانکد کی طرف دیکھا جب وہ طلوع ہوا تو فرمایا اے عائشہ ! اس کے شر سے اللہ سے پناہ مانگ کیونیہ یہی غاسق اذا وقب ہے۔
42۔ ابن جریر وابو الشیخ وابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت ومن شر غاسق اذا وقب اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھاجائے کے بارے میں فرمایا کہ اس سے مراد ہے تاریک ہونے ستارے کے شر سے پناہ مانگنا ہے۔ اور وہ ستارہ ثریا ہے۔
43۔ ابن جریر وابو الشیخ نے ابن زید (رح) سے آیت ومن شر غاسق اذا وقب کے بارے میں روایت کیا کہ عرب کے لوگ ثریا کے گرنے کو غاسق کہتے تھے کہ اس کے گرنے کے وقت بیماریوں اور طاعو کی کثرت ہوجاتی ہے۔ اور اس کے طلوع ہونے کے وقت اٹھ جاتی ہیں۔
44۔ ابو الشیخ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب ستارے بلند ہوجاتے ہیں تو ہر شہر سے آفات اٹھا دی جاتی ہے۔
45۔ ابن ابی حاتم نے ابن شہاب (رح) سے روایت کیا کہ ” غاسق “ سے مراد ہے ثریا کا گرجانا۔ اور آیت غاسق اذا وقب سے مراد ہے سورج جب غروب ہوجائے۔
47۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے آیت ومن شر غاسق اذا وقب کے بارے میں روایت کیا یعنی رات کے شر سے جب وہ آنے لگے۔
48۔ الطستی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت ومن شر غاسق اذا وقب کے بارے میں بتائیے تو فرمایا کہ غاسق سے مراد ظلمت اور تاریکی۔ اور وقب سے مراد ہے اس کی انتہائی تاریکی جب کہ وہ ہر چیز میں داخل ہوجائے۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے زہیر کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا۔
ظلت تجوب یداہا وہی لاہیۃ حتی اذا جنح الاظل والغسق
اور وقب کے بارے میں کہا
وقب العذاب عیہم فکانہم لحقتہم نارا السماء فاخمدوا۔
ترجمہ : ان پر عذاب چھا گیا گویا کہ آسمان کی آگ ان میں داخل ہوگئی اور وہ ٹھنڈے کردئیے گئے۔
49۔ ابن جریر وابن المنذر نے مجاہد ؓ سے روایت کیا کہ آیت غاسق اذا وقب سے مراد ہے رات جب داخل ہوجائے۔
50۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ومن شر النفثت اور پھونکنے والیوں کے شر سے۔ یعنی جادو کرنے والیں۔
51۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت النفثت فی العقد سے مراد ہے جادو کو جھاڑ پھونک سے ملانے والیاں۔
52۔ ابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ النفثت سے مراد ہے جادو کرنے والے۔
53۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ النفثت فی العقد سے مراد ہے دھاگے کی گرہ میں پھونک مارنے والیاں۔
54۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے گرہ باندھی پھر اس میں پھونکا تو یقینی طور پر اس نے جادو کیا۔ اور جس نے جادو کیا تو یقینی طور پر اس نے شرک کیا۔