تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 113. Al-Falaq · Ayah 5

  1. وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ع﴿5﴾

    1. وَمِنْ شَرِّاور شر سے
    2. حَاسِدٍحسد کرنے والا
    3. اِذَاجب
    4. حَسَدَوہ حسد کرے
Translation · Dure-Mansoor
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے
Tafseer · Dure-Mansoor

55۔ الحاکم وابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ اور فرمایا کیا میں تجھ کو وہ دم نہ کردوں جو دم مجھے جبریل (علیہ السلام) نے کیا تھا میں نے کہا کیوں نہیں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں تو آپ نے اس طرح دم فرمایا آیت بسم اللہ ارقیک واللہ یشفیک من کل داء منک اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھ پر دم کرتا ہوں اور اللہ تجھ کو شفا دیں گے ہر اس بیماری سے جو یرے اندر ہے۔ آیت ومن شر النفثت فی العقد۔ ومن شر حاسد اذا حسد اور اس کے ساتھ آپ نے تین مرتبہ دم فرمایا۔

56۔ ابن مردویہ نے ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے سر مبارک میں درد کو پایا۔ آپ نے صحابہ کرم ؓ کے پاس آنے میں دیر لگائی۔ پھر آپ ان کے پاس تشریف لائے تو عمر ؓ نے آپ سے عرض کیا کونسی چیز جس نے آپ کو ہمارے پاس آنے سے دیر کروا دیا۔ آپ نے فرمایا۔ اپنے سر میں، میں نے درد کو پایا تو مجھ پر جبریل (علیہ السلام) نیچے اترے اور اپنے ہاتھ کو میرے سر پر رکھا اور یہ دعا پڑھی بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک او یصیبک ومن شر کل ذی شر فعلن اور مسیر۔ اللہ کے نام سے میں دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے یا آپ کو تکلیف پہنچ جائے اور ہر تکلیف دینے والی چیز کے شر سے اعلان کرنے والے یا چھپانے والے سے۔ اور جنات اور انسانوں کے شر سے۔ آیت ومن شر النفثت فی العقد ومن شر حاسد اذا حسد۔ آپ نے فرمایا پھر میں صحت یاب ہوگیا۔

57۔ ابن عدی فی الکام اور بیہقی نے شعب الایمان میں حسن (رح) سے آیت ومن شر حاسد اذا حسد کے بارے میں روایت کیا کہ حسد وہ پہلا گناہ ہے جو آسمان میں ہوا تھا۔

58۔ ابن ابی حاتم نے حسن (رح) سے آیت ومن شر حاسد اذا حسد کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد یہودی ہیں کہ وہ لوگ اسلام سے حسد کرنے والے ہیں۔

59۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے آیت ومن شر حاسد اذا حس کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے ابن آدم کا نفس اور اس کی نظر مراد ہے کہ میں ابن آدم کی ذات اور اس کی نظر کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔

60۔ ابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ومن شر حاسد اذا حسد سے مراد ہے کہ حاسد کی نظر اور اس کی ذات کے شر سے۔

61۔ ابن مردویہ نے عبادۃ بن صامت ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جبریل (علیہ السلام) ان کے پاس تشریف لائے اور آپ تکلیف میں تھے تو انہوں نے یہ عا پڑھ کر دم کیا بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک من حسد حاسد وکل عین اسم اللہ یشفیک۔

62۔ ابن مردویہ نے جابر بن عبداللہ ؓ سے یا ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ بیمار ہوگئے تو آپ کے پاس جبریل (علیہ السلام) تشریف لائے اور یہ دعا پڑھ کر دم کیا۔ بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک من کل کاہن وحساد واللہ یشفیک۔

63۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حسد سے بچو کیونکہ حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے لکڑی کو آگ کھاجاتی ہے۔

64۔ ابن مردویہ نے معاذ بن جبل ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اونچے درجات لعنت کرنے والے اور احسان جتانے والے اور بخل کرنے والے اور بغاوت کرنے والے اور حسد کرنے والوں کو نہیں ملیں گے۔

دل میں کسی مسلمان کے لیے حسد نہ رکھیں

65۔ بیہقی نے شعب میں انس ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے۔ آپ نے فرمایا اس راستہ سے ایک آدمی ابھی تمہارے پاس آئے گا جنت والوں میں سے تو انصار میں سے ایک آدمی نمودار ہوا۔ وضو کا پانی اس کی داڑھی سے ٹپک رہا تھا۔ اپنی جوتیوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں اٹھائے ہوئے گا۔ اور اس نے آکر سلام کیا۔ جب دوسرا دن ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے اسی طرح فرمایا تو پہلی بار کی طرح ایک آدمی نمودار ہو جب تیسرا دن ہوا تو نبی اکرم ﷺ نے پھر اسی طرح فرمایا تو وہی آدمی پہلی حالت میں نمودار ہوا جب نبی اکرم ﷺ تشریف لے گئے تو عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ اس کے پیچھے لگ گئے اور کہا کہ میرا اپنے باپ کے ساتھ جھگڑاہو گیا ہے اور میں نے قسم کھائی ہے کہ میں اس پر تین دن تک داخل نہ ہوں گا۔ اگر آپ مناسب خیال فرمائیں تو آپ مجھے اپنے پاس پناہ عطا فرمائیں یہاں تک کہ تین دن گزر جائیں جن کی میں نے قسم کھائی ہے۔ اس نے کہا ہاں میں ٹھکانہ دے دوں گا۔ انس ؓ نے بیان کیا کہ عبداللہ ؓ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے اس کے ستاھ تین راتیں گذاریں میں نے اسے دیکھا کہ وہ فجر کی نماز کے لیے اٹھتا ہے اور جب وہ اپنے بستر پر کروٹ بدلتا ہے تو اللہ کا ذکر کرتا ہے اور اس کی بڑائی بیان کرتا ہے اور خیر کے علاوہ کوئی بات نہ کہت اجب تین رتیں گذر گئیں اور قریب تھا کہ میں اس کے عمل کو حقیر سمجھتا میں نے کہا اے اللہ کے بندے میرے اور میرے والد کے درمیان نہ کوئی ناراضگی ہے اور نہ کوئی اختلاف ہے لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ابھی تم پر اہل جنت میں سے ایک آدمی آئے گا اور پھر تم ہی تین مرتبہ آئے تو میں نے ارادہ کیا کہ میں تیرے پاس رہوں اور دیکھوں تیرا کیا عمل ہے۔ میں نے تجھ کو نہیں دیکھا کہ تو زیادہ عمل کرتا ہوں جب میں نے پیٹھ پھیری تو اس نے مجھے بلایا اور کہا عمل نہیں ہے مگر وہی جو تم نے دیکھ لیا ہے مگر میں اپنے دل میں کسی مسلمان کے خلاف کوئی کھوٹ یعنی کینہ کو نہیں پا اور نہ میں حسد کرتا ہوں کسی عزت اور بھلائی پر جو اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائی۔ عبدللہ ؓ نے فرمایا یہی وہ صفت ہے جس نے مجھے اس مقام پر پہنچادیا۔ یہی وہ عمل ہے جس کی طاقت نہیں رکھی جاتی۔

66۔ بیہقی نے انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز نور ہے اور وزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہوں کو اس طرح ختم کردیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ اور حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھاجاتی ہے۔

67۔ ابن ابی شیبہ والبیہقی نے انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قریب ہے کہ فقر کفر ہوجائے اور قریب ہے کہ حسد تقدیر پر غالب آجائے۔

68۔ بیہقی نے الشعب میں اصمعی (رح) سے روایت کیا مجھ کو یہ بات پہنچ ہے کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ حاسد میری نعت کا دشمن ہے۔ وہی میرے فیصلے کو ناپسند کرنے والا ہے میری تقسیم پر راض نہیں ہے۔ جو میں نے اپنے بندوں کے درمیان تقسیم کی ہے۔

69۔ ابن ابی شیبہ نے انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔