Dure-Mansoor - Al-Ankaboot : 4
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ
اَمْ حَسِبَ : کیا گمان الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَعْمَلُوْنَ : کرتے ہیں السَّيِّاٰتِ : برے کام اَنْ : کہ يَّسْبِقُوْنَا : وہ ہم سے باہر بچ نکلیں گے سَآءَ : برا ہے مَا يَحْكُمُوْنَ : جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں
جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم سے چھوٹ کر کہیں بھاگ جائیں گے برا فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں
1۔ عبد بن حمید وابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ام حسبت الذین یعملون السیئات کیا ان لوگوں نے گمان کیا جو برے کام کرتے ہی یعنی شرک کرتے ہیں 2۔ الفریابی وابن ابی شیبہ وعب بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان یسبقونا یعنی کیا وہ ہم کو عاجز کردیں گے۔
Top