Dure-Mansoor - Yaseen : 57
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ
لَهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : اس میں فَاكِهَةٌ : میوہ وَّلَهُمْ : اور ان کے لیے مَّا يَدَّعُوْنَ : جو وہ چاہیں گے
اس میں ان کے لیے میوے ہوں گے اور جو کچھ طلب کریں گے انہیں وہ ملے گا۔
1:۔ ابن ابی الدنیا نے صفۃ الجنۃ میں سند میں سند جید کے ساتھ ابوامامہ ؓ سے روایت کیا کہ جنت والوں میں سے ایک آدمی جنت کی شراب میں سے ایک شراب کی خواہش کرے گا تو اس کے پاس ایک لوٹا لایا جائے جو اس کے ہاتھ میں رکھادیا جائے گا وہ اس میں سے پیئے گا پھر وہ اپنی جگہ واپس لوٹ جائے گے۔
Top