Dure-Mansoor - Yaseen : 72
وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ
وَذَلَّلْنٰهَا : اور ہم نے فرمانبردار کیا انہیں لَهُمْ : ان کے لیے فَمِنْهَا : پس ان سے رَكُوْبُهُمْ : ان کی سواری وَمِنْهَا : اور ان سے يَاْكُلُوْنَ : وہ کھاتے ہیں
اور ہم نے ان مویشیوں کو ان کا فرمانبردار بنادیا ہے سو ان میں سے بعض ایسے ہیں جو ان کی سواریاں ہیں اور بعض ایسے ہیں جنہیں وہ کھاتے ہیں
(آیت) ” وذللنھا لھم فمنھا رکوبھم “ ہم نے ان کے مویشیوں کو ان کا تابع بنادیا ہے سو ان میں سے بعض تو ان کی سواریاں ہیں) یعنی ان پر سوار ہوتے اور ان پر سفر کرتے ہیں ہو (آیت) ” ومنھا یاکلون “ (اور بعض کو وہ کھاتے ہیں) یعنی ان کے گوشت کو (آیت) ” ولھم فیھا منافع “ (اور ان میں ان لوگوں کے لئے اور بھی نفع ہیں) یعنی ان کی اون سے بنا ہوا لباس پہنتے ہیں (آیت) ” ومشارب “ اور پینے کی چیزیں بھی ہیں کہ ان سے دودھ بھی پیتے ہیں (آیت) ” افلا یشکرون “ (سو کیا یہ لوگ شکر نہیں کرتے) 3:۔ ابوعبید وابن المنذر (رح) نے عروہ ؓ سے روایت کیا کہ حضرت عائشہ ؓ کے مصحف میں (آیت) ” فمنھا رکوبھم “ ہے۔ 4:۔ ابوعبید وابن المنذر (رح) نے ہارون (رح) سے روایت کیا کہ ابی بن کعب کی قرأت میں یوں ہے (آیت) ” فمنھا رکوبھم “۔ 5:۔ ابوعبید وابن المنذر (رح) نے ہارون (رح) سے روایت کیا کہ ابی بن کعب ؓ کی قرأت میں یوں ہے (آیت) ” فمنھا رکوبھم “ یعنی ان کی سواریاں ان کا بوجھ اٹھانے وہ یہاں ہے۔
Top