Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Dure-Mansoor - Saad : 18
اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ
اِنَّا سَخَّرْنَا
: بیشک ہم نے مسخر کردیے
الْجِبَالَ
: پہاڑ
مَعَهٗ
: اس کے ساتھ
يُسَبِّحْنَ
: وہ تسبیح کرتے تھے
بِالْعَشِيِّ
: شام کے وقت
وَالْاِشْرَاقِ
: اور صبح کے وقت
بیشک ہم نے ان کے ساتھ پہاڑوں کو مسخر کردیا وہ تسبیح میں مشغول ہوتے تھے شام کو اور اشراق کے وقت
1:۔ عبد بن حمید نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” انا سخرنا الجبال معہ یسبحن “ (ہم نے پہاڑوں کو حکم دے رکھا تھا کہ ان کے ساتھ تسبیح کیا کریں) یعنی جب داؤد (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے تو پہاڑ بھی آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے (آیت ) ” بالعشی والاشراق “ (صبح شام تسبیح بیان کریں) اس میں الاشراق سے مراد ہے جب سورج چمکتا ہے۔ 2:۔ الطستی نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق نے ان سے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت ) ” بالعشی الاشراق “ کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے فرمایا جب سورج چمک جائے تو نماز واجب ہوجاتی ہے پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے اعشی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا : لم ینم لیلۃ التمام لکی یصیخ حتی اضاء ۃ الاشراق۔ ترجمہ : وہ ساری رات نہیں سویا تاکہ سورج کے روشن ہونے تک آواز دیتا رہے۔ 3:۔ عبد الرزاق وعبد بن حمید (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ میرے دل میں چاشت کی نماز کے بارے میں کوئی چیز (مانع) رہی یہاں تک کہ میں نے یہ (آیت) ” انا سخرنا الجبال معہ یسبحن بالعشی والاشراق “ پڑھی۔ 4:۔ عبد بن حمید (رح) نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ ابن عباس ؓ سے چاشت کی نماز نہیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ قرآن میں کہاں ہے یہاں تک کہ بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے (آیت ) ” یسبحن بالعشی والاشراق “ کہ یہ ہے اشراق اس کے بعد ابن عباس ؓ نے اس کو پڑھا۔ 5:۔ ابن المنذر (رح) وابن مردویہ (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ مجھ پر ایسا زمانہ آیا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ اس آیت کا معنی کیا ہے ؟ یعنی یہ (آیت ) ” یسبحن بالعشی والاشراق “ پھر فرمایا میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ چاشت کی نماز پڑھتے تھے۔ 6:۔ طبرانی (رح) فی الاوسط وابن مردویہ (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ میں اس آیت کے پڑھنے کا حکم دیتا تھا یعنی یہ (آیت ) ” یسبحن بالعشی والاشراق “ اور میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کیا ہے یہاں تک کہ مجھے ام ھانی بنت ابی طالب نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن چاشت کی نماز آٹھ رکعات پڑھی۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ میں نے گمان کرلیا کہ اس وقت کی نماز اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت ) ” یسبحن بالعشی والاشراق “ کے مطابق ہے۔ چاشت واشراق کی نماز : 7:۔ ابن مردویہ (رح) نے عبداللہ بن حارث ؓ سے روایت کیا کہ میں ام ہانی ؓ کے پاس آیا انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے چاشت کی نماز پڑھی، میں باہر نکلا اور میں ابن عباس ؓ سے ملا اور میں نے ام ھانی کے پاس چلنے کو کہا، ہم دونوں ان کے پاس آئے تو میں نے اپنے چچا کے بیٹے سے کہا کہ نبی ﷺ کی چاشت کی نماز کے بارے میں بیان کیجئے ؟ انہوں نے وہ حدیث بیان کی تو ابن عباس ؓ نے فرمایا اس آیت کا معنی صلاۃ الاشراق ہے اور یہی چاشت کی نماز ہے۔ 8:۔ ابن مردویہ (رح) نے مجاہد کے طریق سے ام ھانی بنت ابی طالب ؓ سے روایت کیا کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور آپ پر غبار چڑھا ہوا تھا تو آپ نے ایک بڑے پیالے (میں پانی لانے کا) حکم فرمایا میں نے آٹے کے اثر کی طرف دیکھا تو میں نے اس (جگہ) میں پانی ڈالا۔ آپ نے ایسے کپڑے کا حکم فرمایا جو میرے اور آپ کے درمیان تھا اور اسے پردہ کیا گیا آپ کھڑے ہوئے اور اپنے اوپر پانی ڈالنے لگے، پھر آپ کھڑے ہوئے اور چاشت کی آٹھ رکعات پڑھی۔ مجاہد (رح) نے کہا میں یہ حدیث ابن عباس ؓ کو بیان کی تو انہوں نے فرمایا یہ اشراق کی نماز ہے۔ 9:۔ ابن مردویہ (رح) نے عبداللہ بن حرث ؓ سے روایت کیا کہ میں نے عثمان ؓ کی خلافت میں چاشت کی نماز کے بارے میں پوچھا جبکہ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ میں نے کسی کو نہ پایا جو میرے لئے رسول اللہ ﷺ کی نماز کو ثابت کردے۔ مگر ام ہانی ؓ نے (ثابت کردیا) انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک مرتبہ اس کو پڑھتے ہوئے دیکھا جو آٹھ رکعات تھیں یہ فتح مکہ کا دن تھا اور آپ صرف ایک چادر پہنے ہوئے تھے اس چادر کی دونوں جانب ایک دوسری سمت پر ڈالی ہوئی تھی، میں نے آپ کو اس سے پہلے یا اس کے بعد اس کو پڑھتا ہوا نہیں دیکھا۔ میں نے ابن عباس ؓ کو یہ بات ذکر کی تو انہوں نے فرمایا میں اس آیت کے مصداق کے بارے میں شک میں تھا یعنی (آیت ) ” یسبحن بالعشی والاشراق “ اور میں کہتا تھا کہ اشراق کی نماز کون سی نماز ہے تو یہی وہ اشراق کی نماز ہے۔ 10:۔ ابن جریر وحاکم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ وہ چاشت کی نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ ہم ان کو ام ہانی ؓ کے پاس لے گئے۔ ہم نے ان سے کہا کہ ابن عباس کو بتائیے۔ جو آپ نے ہم کو خبر دی تھی تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر داخل ہوئے تو آپ نے آٹھ رکعت چاشت کی نماز پڑھی۔ ابن عباس باہر نکلے اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ میں نے پڑھ لیا جو ہو تختیوں کے درمیان ہے (یعنی میں نے مکمل قرآن مجید پڑھا) مجھے یہ پتہ نہ چل سکا کہ اشراق کی نماز کیا ہے مگر اب پتہ چلا کہ (آیت ) ” یسبحن بالعشی والاشراق “ (یہ اشراق کی نماز مراد ہے۔ ) 11:۔ سعید بن منصور نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ میں نے قرآن میں چاشت کی نماز کو تلاش کیا تو میں نے اس کو (اس آیت میں پایا) (آیت ) ” بالعشی والاشراق “ 12:۔ بخاری (رح) نے اپنی تاریخ میں وحاکم (رح) (وصححہ) وابن مردویہ (رح) و طبرانی (رح) نے الاوسط میں ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا چاشت کی نماز کی نہیں حفاظت کرتے مگر اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والے اور یہ اوبین کی نماز ہے۔ 13:۔ اصہبانی (رح) نے الترغیب میں انس ؓ سے روایت کیا کہ میرے خلیل (یعنی محمد ﷺ نے مجھے نصیحت فرمائی اور فرمایا : اے انس ! چاشت کی نماز پڑھ کیونکہ یہ اوابین کی نماز ہے۔ 14:۔ ابن ابی شیبہ (رح) ومسلم (رح) و طبرانی (رح) نے زید بن ارقم (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ قباء والوں کے پاس تشریف لائے اور وہ لوگ چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے، اور دوسرے لفظوں میں یوں ہے کہ وہ سورج طلوع ہونے کے بعد نماز پڑھ رہے تھے آپ نے فرمایا کہ یہ اس وقت اوابین کی نماز ہے جب فصال (اونٹ کے بچوں کے پاؤں) گرم ہوجائیں۔ 15:۔ بیہقی (رح) نے ابو درداء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ چاشت کی نماز کی کوئی حفاظت نہیں کرتا مگر اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والا۔ چاشت کی نماز کی فضیلت : 16:۔ ترمذی (رح) وابن ماجہ نے انس ؓ سے روایت کیا کہ ہم کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے بارہ رکعت چاشت کی نماز پڑھی تو اس کے لئے اللہ تعالیٰ جنت میں سونے کا ایک محل بنادیں گے۔ 17:۔ ابونعیم نے انس ؓ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا چاشت کی نماز پڑھ کیونکہ یہ اوابین کی نماز ہے۔ 18:۔ حمید بن زنجویہ نے فضائل الاعمال میں اور بیہقی نے شعب الایمان میں حسن بن علی ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے فجر کی نماز پڑھی پھر اپنی جگہ پر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا پھر اس نے اشراق کی دو رکعت پڑھیں۔ تو اللہ تعالیٰ اسے آگ پر حرام کردیتا ہے کہ وہ اس کو جھلسائے یا اس کو کھائے۔ 19:۔ حمید بن زنجویہ و طبرانی (رح) و بیہقی (رح) نے عتبہ بن عبداللہ اور امامہ باہلی ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے صبح کی نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھی پھر اس میں بیٹھا رہا یہاں تک کہ اشراق کی نماز پڑھ لی تو اس کا اجر حج اور عمرہ کرنے والے کے برابر ہوگا۔ اور اس کا حج اور عمرہ ہوگیا۔ 20:۔ ابوداؤد و طبرانی (رح) و بیہقی (رح) نے معاذ بن انس جہنی ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنی نماز کی جگہ میں بیٹھا رہا جب وہ نماز سے فارغ ہوا یہاں تک کہ اس نے چاشت کی دو رکعت پڑھیں اور اس نے خیر کے علاوہ کوئی بات نہیں کی تو اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اگر وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں گے۔ 21:۔ طبرانی (رح) نے ابو درداء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے دو رکعت پڑھی تو وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا اور جس نے چار رکعت پڑھی تو وہ عابدین میں لکھا جائے گا اور جس نے چھ رکعات پڑھیں تو اس دن اس کی کفالت کی جائے گی اور جس نے آٹھ رکعت پڑھیں تو قانتین میں لکھا جائے گا اور جس نے بارہ رکعت پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنادیں گے۔ 22:۔ حمید بن زنجویہ والبزار و بیہقی (رح) نے ابوذر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تو نے چاشت کی دو رکعت پڑھیں تو تجھے غافلین میں نہ لکھا جائے گا اور اگر چار رکعت پڑھیں تو تو محسنین میں سے ہوگا اگر چھ رکعت پڑھیں تو قانتین میں لکھا جائے گا اور اگر آٹھ رکعت پڑھیں تو فائزین میں رکھا جائے گا اور اگر دس رکعت پڑھیں تو اس دن تیرا کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا اور اگر بارہ رکعت پڑھیں تو اللہ تعالیٰ تیرے لئے ایک گھر جنت میں بنادیں گے۔ 23:۔ ابن ابی شیبہ (رح) و ترمذی (رح) واحمد (رح) وابن ماجہ (رح) نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے چاشت کی نماز کی حفاظت کی تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگر وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں گے۔
Top