تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 56. Al-Waaqia · Ayah 16
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ﴿16﴾
- مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْهَاتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے ان پر
- مُتَقٰبِلِيْنَآمنے سامنے
Translation · Dure-Mansoor
تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
25۔ ابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” متکئین علیہا متقبلین “ (تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے) یعنی ان میں کوئی اپنے ساتھی کی گدی کو نہیں دیکھے گا۔ (کیونکہ وہ آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے) ۔
26۔ ابن جریر نے ابن اسحاق (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ ؓ کی قراءت میں یوں ہے آیت ” متکئین علیہا ناعمین “۔