تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 56. Al-Waaqia · Ayah 18

  1. بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ﴿18﴾

    1. بِاَكْوَابٍساتھ پیالوں کے
    2. وَّاَبَارِيْقَاور ساتھ جگ کے
    3. وَكَاْسٍاور ساغر
    4. مِّنْ مَّعِيْنٍبہتی شراب کے
Translation · Dure-Mansoor
آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب جو بہتی ہوئی شراب سے بھراجائے گا
Tafseer · Dure-Mansoor

29۔ عبد بن حمید وابن جریر نے ابو رجا (رح) سے روایت کیا کہ میں نے حسن (رح) سے ” اکواب “ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ وہ آفتابے ہوں گے کہ جن سے کسی چیز کو انڈیلا جاتا ہے۔

30۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ ” اکواب “ سے مراد ہیں پیالے۔