تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 66. At-Tahrim · Ayah 5
عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ یُّبْدِلَهٗۤ اَزْوَاجًا خَیْرًا مِّنْكُنَّ مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓئِبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ ثَیِّبٰتٍ وَّ اَبْكَارًا﴿5﴾
- عَسٰى رَبُّهٗٓامید ہے آپ کا رب
- اِنْ طَلَّقَكُنَّاگر وہ طلاق دے تم کو
- اَنْ يُّبْدِلَهٗٓکہ وہ بدل کردے اس کو
- اَزْوَاجًابیویاں
- خَيْرًا مِّنْكُنَّبہتر تم عورتوں سے
- مُسْلِمٰتٍجو مسلمان ہوں
- مُّؤْمِنٰتٍمومن ہوں
- قٰنِتٰتٍاطاعت گزار
- تٰٓئِبٰتٍتوبہ گزار
- عٰبِدٰتٍعبادت گزار
- سٰٓئِحٰتٍروزہ دار
- ثَيِّبٰتٍشوہر دیدہ۔ شوہر والیاں
- وَّاَبْكَارًااور کنواری ہوں
Translation · Dure-Mansoor
اگر پیغمبر تم عورتوں کو طلاق دے دیں تو ان کا پروردگار بہت جلد تمہارے بدلہ ان کو تم سے اچھی بیویاں عطا فرمادے گا جو اسلام والیاں، ایمان والیاں، فرمانبرداری کرنے والیاں، توبہ کرنے والیاں، عبادت کرنے وایاں، روزہ رکھنے والیاں ہوں گی، کچھ بیوہ اور کچھ کنواریاں
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ، ابو مالک اور قتادہ رحمہم اللہ سے روایت کیا کہ آیت قنتت سے مراد ہے اطاعت کرنے والیاں۔ سائحات یعنی روزہ رکھنے والیاں۔
2۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے یوں پڑھا ” سائحات “ مشدد بغیر الف کے۔
3۔ الطبرانی وابن مردویہ نے بریدہ ؓ سے روایت کیا کہ آیت ثیبت وابکارا (بیوہ اور کنواریاں) یعنی اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اپنے نبی اکرم ﷺ سے وعدہ فرمایا کہ بیوہ عورت فرعون کی بیوی آسیہ اور کنواری مریم بنت عمران سے آپ کی شادی کریں گے۔