تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 68. Al-Qalam · Ayah 16

  1. سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ﴿16﴾

    1. سَنَسِمُهٗعنقریب ہم داغ دیں گے اس کو۔ داغ لگائیں گے اس کو
    2. عَلَياوپر
    3. الْخُرْطُوْمِناک کے
Translation · Dure-Mansoor
ہم عنقریب اس کی سونڈ پر نشان لگادیں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
39۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے آیت سنسمہ علی الخرطوم کے بارے میں روایت کیا کہ اس کے ناک پر ایک نشان تھا جو اس سے جدا نہیں ہوگا یعنی وہ نشان ختم نہیں ہوگا۔ 40۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے آیت سنسمہ علی الخرطوم کے بارے میں روایت کیا کہ ” سنسمہ “ سے مراد ہے کہ ہم اس کی ناک پر ایسا نشان لگائیں گے کہ کوئی دوسرا اس کی داغ کو مٹا نہیں سکے گا۔