تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 68. Al-Qalam · Ayah 26

  1. فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ﴿26﴾

    1. فَلَمَّاتو جب
    2. رَاَوْهَاانہوں نے دیکھا اس کو
    3. قَالُوْٓاکہنے لگے
    4. اِنَّا لَضَآلُّوْنَبیشک ہم البتہ بھٹک گئے ہیں
Translation · Dure-Mansoor
پھر جب اس باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ بیشک ہم راستہ بھول گئے
Tafseer · Dure-Mansoor
64۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت قالوا انالضالون کہنے لگے۔ کہ ہم اپنے باغ کا راستہ بھٹک گئے۔ انصاف پسند آدمی کا قول 65۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت انا لضالون سے مراد ہے کہ ہم راستہ بھول گئے یہ ہمارا باغ نہیں آیت بل نحن محرومون بلکہ ہم محروم ہوگئے بلکہ ہمارے ساتھ کوئی اور معاملہ کردیا گیا اور ہم کو باغ سے محروم کردیا گیا۔ آیت قال اوسطہم کہا ان میں سے ایک متوسط عمر کے آدمی نے جو قوم میں سب سے زیادہ انصاف پسند اور زیادہ ڈرنے والا تھا جو قوم میں سب سے زیادہ انصاف پسند اور زیادہ ڈرنے والا تھا اور میں سے جو بہتر رجوع کرنے والا تھا پس اس نے کہا۔