تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 68. Al-Qalam · Ayah 9
وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ﴿9﴾
- وَدُّوْاوہ چاہتے ہیں
- لَوْ تُدْهِنُکاش تم سستی کرو
- فَيُدْهِنُوْنَتو وہ بھی سستی کریں۔ مداہنت کریں
Translation · Dure-Mansoor
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ ڈھیلے پڑجائیں تو وہ بھی ڈھیلے ہوجائیں
Tafseer · Dure-Mansoor
45۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ودوا لو تدہن فیدہنون۔ وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں۔ یعنی آپ ان کو رخصت دیں گے تو وہ بھی آپ کو رخصت دیں۔
46۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے آیت ودو لوتدہن فیدھنون کے بارے میں روایت کیا کہ اگر آپ ان کی طرف مائل ہوئے اور آپ اس حق کو چھوڑدیں گے جس پر آپ ہیں تو وہ بھی آپ کی طرف جھک جائیں گے۔
47۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ودو لو تدہن فیدہنون سے مراد ہے کہ اگر وہ اس بات کو دوست رکھتے ہیں کہ اگر اللہ کے نبی ﷺ کے بارے میں کچھ نرمی اختیار کریں گے تو وہ بھی آپ سے نرمی اختیار کریں گے۔
48۔ عبد بن حمید نے عکرمہ سے آیت ودو لو تدہن فیدہنون کے بارے میں روایت کیا کہ اگر آپ ان کو کافر کہیں گے تو وہ بھی کفر کا الزام لگائیں گے۔