تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 69. Al-Haaqqa · Ayah 37

  1. لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ع﴿37﴾

    1. لَّا يَاْكُلُهٗٓنہیں خھائیں گے اس کو
    2. اِلَّامگر
    3. الْخَاطِئُوْنَخطا کار
Translation · Dure-Mansoor
اسے صرف گناہگار ہی کھائیں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
8۔ عبد بن حمید والبخاری فی تاریخہ ابوالدہقان کے طریق سے عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے اس طرح پڑھا آیت لا یاکلہ الا الخاطؤن ہمزہ کے ساتھ۔ 9۔ سعید بن منصور نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ وہ اس طرح پڑھتے تھے آیت لا یاکلہ الا الخاطؤن بغیر ہمزہ کے۔ 10۔ الحاکم وصححہ نے ابو الاسود الدوئلی اور یحییٰ بن یعمر کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الخاطؤن کیا ہے ؟ بیشک وہ تو الخاطؤان ہے اور الصابون کیا ہے بیشک وہ تو الصائبون ہے۔