تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 69. Al-Haaqqa · Ayah 41
وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ﴿41﴾
- وَّمَا هُوَاور نہیں وہ
- بِقَوْلِ شَاعِرٍکسی شاعر کا قول
- قَلِيْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَکتنا کم تم ایمان لاتے ہو
Translation · Dure-Mansoor
اور وہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے۔ تم بہت کم ایمان لاتے ہو
Tafseer · Dure-Mansoor
12۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما ہوبقول شاعر یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ اسے شاعر کا کلام ہونے سے پاک رکھا اور اس کو بچایا ہے۔ ولا بقول کاہن اور اللہ تعالیٰ نے اس کو کہانت سے پاک رکھا ہے اور اس سے اس کلام کو بچایا ہے۔