تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 13
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ﴿13﴾
- وَفَصِيْلَتِهِاور اپنے کنبے کو
- الَّتِيْوہ جو
- تُئْوِيْهِپناہ دیتا تھا اس کو
Translation · Dure-Mansoor
اور اپنے کنبے کو جس میں وہ رہتا تھا
Tafseer · Dure-Mansoor
8۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت وفصیلتہ سے مراد ہے اس کا کنبہ
9۔ ابن المنذر نے محمد بن کعب (رح) سے روایت کیا کہ آیت وفصیلتہ التی تو ویہ اور اپنے اس کنبے کو جو اسے پناہ دیتا تھا یعنی وہ اس کا قبیلہ کہ جس کی طرف وہ منسوب کیا جاتا تھا۔
10۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد رحمہ الہ سے روایت کیا کہ آیت وفصیلتہ سے مراد ہے اس کا قبیلہ آیت نزاعۃ الشوی۔ کھالوں کو اتارنے والی یعنی وہ آگ سب کی جلد کو نوچ لے گی۔ آیت تدعو من ادبر وتولی۔ اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اور منہ موڑا یعنی حق سے آیت وجمع فاوعی اور مال جمع کیا اور گن گن کر رکھا یعنی مال جمع کرتا رہاہ