تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 16
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ﴿16﴾
- نَزَّاعَةًکھینچنے والی ہے
- لِّلشَّوٰىمنہ کی کھال کو
Translation · Dure-Mansoor
سر کی کھال اتاردینے والی ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
11۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت نزعۃ للشوی سے مراد ہے کہ وہ ام الراس یعنی دماغ کو جڑ کو نوچ لے گی۔
12۔ عبدالرزاق وعبد ببن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ وہ آگ اس کی کھوپڑی اور اس کے چہرے کے حسن کو اتاردے گی آیت تدعوا من ادبر یعنی جس نے اللہ کی اطاعت سے پیٹھ پھیری اس کو بلائے گی۔ وتولی اور جس نے اللہ کی کتاب سے اور اس کے حق سے منہ موڑا آیت وجمع فاوعدی یعنی برائی کے لیے بہت سا مال جمع کرتا رہا
13۔ عبد بن حمید نے قرعہ بن خالد (رح) آیت نزاعۃ للشوی کے بارے میں روایت کیا کہ وہ کھوپڑی کی کھال کو اتار دے گا اور اس میں سے ہر چیز کو جلادے گا اور اس کا دل باقری رہا جائے گا اس حال میں کہ وہ پکا ہوگا۔
14۔ ابن ابی شیبہ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت نزاعۃ للشی یعنی اطراف کو بھون ڈالے گی۔
15۔ ابن المنذر نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت نزاعۃ للشوی یعنی سر کی جلد کو جلاڈالے گی۔
16۔ ابن المنذر نے ثابت ؓ سے روایت کیا کہ آیت نزاعۃ للشوی سے مراد ہے کہ آدم کے بیٹے کے چہرے کے محاسن و مکارم۔
17۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابو صالح (رح) سے روایت کیا کہ آیت نزاعۃ للشوی یعنی پنڈلوں کے گوشت کو اتار دے گی۔
19۔ ابن سعد نے حکم (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ بن حکیم اپنے تھیلے کو نہیں باندھتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو یہ فرماتے ہوئے سنا آیت وجمع فاوعی کہ اس نے مال کو جمع کیا اور گن گن کر رکھا۔