تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 71. Nooh · Ayah 15
اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ﴿15﴾
- اَلَمْ تَرَوْاکیا تم نے دیکھا نہیں
- كَيْفَکس طرح
- خَلَقَ اللّٰهُپیدا کیا اللہ نے
- سَبْعَ سَمٰوٰتٍسات آسمانوں کو
- طِبَاقًاتہ بہ تہ
Translation · Dure-Mansoor
کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے کس طرح اوپر نیچے سات آسمان پیدا فرمائے
Tafseer · Dure-Mansoor
15۔ ابن المنذر وابو الشیخ نے العظمہ میں حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت خلق اللہ سبع سموت طباقا اوپر تلے سات آسمان بنائے جو بعض بعض کے اوپر ہیں۔ ہر زمین و آسمان کے درمیان مخلوق اور امر ہے اور آیت وجعل القمر فیہن نورا وجعل الشمس سراجا اور ان میں چاند کو چمکتا ہوا بنایا اور سورج کو چراغ بنایا۔ اس طرح پر کہ ان کا چہرہ آسمان میں اور ان کی پیٹھ تمہاری طرف ہے۔