تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 73. Al-Muzzammil · Ayah 13

  1. وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًاۗ﴿13﴾

    1. وَّطَعَامًااور کھانا
    2. ذَا غُصَّةٍگلے میں اٹک جانیوالا
    3. وَّعَذَابًااور عذاب
    4. اَلِيْمًادردناک
Translation · Dure-Mansoor
اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا ہے اور دردناک عذاب ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
جہنمیوں کی خوراک 12۔ الحاکم وصححہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وطعاما ذا غصۃ سے زقوم کا درخت مراد ہے۔ 13۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔ 14۔ احمد فی الزہد وہناد وعبد بن حمید ومحمد بن نصر نے حمران (رح) سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے یہ آیت پڑھی آیت ان لدینا انکالا وجحیما وطعاما ذا غصہ و عذابا الیما جب آپ الیما پر پہنچے تو بےہوش ہوگئے۔ 15۔ ابو عبید فی فضائلہ واحمد فی الزہد وابن ابی الدنیا نعت الخائفین وابن جریر وابن ابی داوٗد فی الشریعۃ وابن عدی فی الکامل والبیہقی فی شعب الایمان حمران بن امین کے طریق سے ابو حرب بن ابو اسود ؓ سے روایت کیا کہ نبی مکرم ﷺ نے ایک آدمی کو آیت ان لدینا انکالا و جحیما پڑتے سنا تو آپ بےہوش ہوگئے۔