تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 75. Al-Qiyaama · Ayah 24
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ﴿24﴾
- وَوُجُوْهٌاور بہت سے چہرے
- يَّوْمَئِذٍۢاس دن
- بَاسِرَةٌبگڑے ہوئے
Translation · Dure-Mansoor
اور بہت سے چہرے اس دن بد رونق ہوں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
44۔ الطستی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ارزق نے ان سے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت ووجوہ یومئذ باسرۃ کے بارے میں بتائیے تو فرمایا اس سے مراد ہے بعض چہرے اس دن پیشانی پر بل ڈالے ہوئے اور تیوری چڑھائے ہوئے ہوں گے۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے عبید بن الارزق کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔
صبحناتمیما غداۃ النساء شھباء ملمومۃ باسرۃ
ترجمہ : ہم نے تمیم کو گدھوں کا کھانا، قحط زدہ ملامت زدہ اور تیوری چڑھائے اور منہ بسورنے والا بنایا۔
45۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ووجوہ یومئذ باسرۃ۔ اور کتنے چہرے اس دن اداس ہوں گے تیوری چڑھائے ہوئے آیت تظن ان یفعل بہا فاقرۃ۔ خیال کر رہے ہوں گے کہی ان کے ساتھ کمر توڑنے والی سختی کی جائے گی۔ یعنی ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا جائے گا۔
46۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ووجوہ یومئذ باسرۃ سے مراد ہے کہ اس دن بعض چہرے دانت نکالے ہوں گے آیت تظن ان یفعل بہا فاقرۃ اور گمان کریں گے کہ ان کے ساتھ بہت وحشت ناک سلوک کیا جائے گا۔