تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 75. Al-Qiyaama · Ayah 26
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ﴿26﴾
- كَلَّآہاں ہاں
- اِذَا بَلَغَتِجب پہنچ جائے
- التَّرَاقِيَہنسلی تک
Translation · Dure-Mansoor
واقعی بات ہے کہ جب جان ہنسلیوں تک پہنچ جائے
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت اذ ا بلغت التراقی جب ہنسلی تک سانس پہنچ جائے گی سے مراد ہے حلقوم
2۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وقیل من راق۔ اور کہا جائے گا کوئی جھاڑنے والا ہے یعنی کوئی طبیب ہے شفا دینے والا ہے (کہ یہ موت سے بچ جائے)
3۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن جریر وابن المنذر نے ابی قلابہ (رح) سے آیت وقیل من راق کے بارے میں روایت کیا کہ انہوں نے اطباء کو تلاش کیا لیکن انہوں نے اسے اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور فیصلے کے خلاف کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچایا آیت وظن انہ الفراق۔ اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے۔ یعنی وہ یقین کرلے گا کہ یہ فراق اور جدائی کی گھڑی ہے۔ آیت والتفت الساق بالساق اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی یعنی اس کی دونوں پنڈلیاں بےجان ہوگئیں اور وہی اسے اٹھا نہیں سکتیں حالانکہ وہی ان دونوں پر بہت گھومتا پھرتا تھا۔ ،