تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 75. Al-Qiyaama · Ayah 36
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ﴿36﴾
- اَيَحْسَبُکیا وہ گمان کرتا ہے
- الْاِنْسَانُانسان
- اَنْ يُّتْرَكَکہ وہ چھوڑدیا جائیگا
- سُدًىمہمل (یونہی)
Translation · Dure-Mansoor
کیا انسان سمجھتا ہے کہ وہ یوں ہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا
Tafseer · Dure-Mansoor
27۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ان یترک سدی سے مراد ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا۔ یعنی بےکار کہ اس پر کوئی پابندی اور نگرانی نہ ہوگا۔
28۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ان یترک سدی سے مراد ہے کہ اسے باطل چھوڑدیا جائے گا نہ اسے حکم کیا جائے گا اور نہ روکا جائے گا۔