تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 75. Al-Qiyaama · Ayah 9
وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ﴿9﴾
- وَجُمِعَاور جمع کردئیے جائیں گے
- الشَّمْسُسورج
- وَالْقَمَرُاور چاند
Translation · Dure-Mansoor
اور سورج اور چاند ایک حالت میں ہوجائیں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
32۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت وجمع الشمس والقمر یعنی قیامت کے دن لپیٹے جائیں گے۔
چاند وسورج قیامت کے دن آگ کی شکل میں ہوں گے
32 (الف) ۔ ابن جریر وابن المنذر نے عطاء بن یسار سے روایت کیا کہ آیت وجمع الشمس والقمر سے مراد ہے کہ قیامت کے دن دونوں جمع کیے جائیں گے۔ پھر سمندر میں پھینک دئیے جائیں گے۔ اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑی آگ میں بدل دئیے جائیں گے۔