تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 76. Al-Insaan · Ayah 17
Tafseerوَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ﴿17﴾
- وَيُسْقَوْنَاور انہیں پلایا جائیگا
- فِيْهَا كَاْسًااس میں ایسا جام
- كَانَ مِزَاجُهَاہوگی اس کی آمیزش
- زَنْجَبِيْلًاسونٹھ
Translation · Dure-Mansoor
اور اس میں انہیں ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
Tafseer · Dure-Mansoor
46۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت کان مزاجہا زنجبیلا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی یعنی ان کے لیے سونٹھ ملائی جائے گی۔
47۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے آیت کان مزاجہا زنجبیلا کے بارے میں روایت کیا کہ ان کے لیے وہ چیز زیادہ پسندیدہ کرے گا جو وہ دنیا میں پیا کرتے تھے اس لیے ان کی طرف اسی طرح کی چیز لائی جائے گی۔