تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 77. Al-Mursalaat · Ayah 11
Tafseerوَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ﴿11﴾
- وَاِذَااور جب
- الرُّسُلُرسول (جمع)
- اُقِّتَتْوقت پر جمع کئے جائیں
Translation · Dure-Mansoor
اور جب پیغمبر معین وقت پر جمع کیے جائیں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
22۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابراہیم نخعی (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذ الرسل اقتت۔ اور جب رسول وقت معین پر جمع کیے جائیں گے۔ یعنی جب رسولوں سے وعدہ لیاجائے گا۔
23۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت اقتت سے مراد ہے اجلت یعنی جبکہ رسولوں کے لیے وقت مقرر کیا جائے گا۔
24۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے عوفی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت اقتت سے مراد ہے جب رسول جمع کیے جائیں گے۔
25۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ ” یوم الفصل “ سے مراد وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان ان کے اعمال کے بدلے میں جنت یا دوزخ کی طرف فیصلہ فرمائیں گے۔ آیت وما ادرٰک ما یوم الفصل۔ اور آپ کو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے۔ یعنی اس کے ساتھ وہ ان کو نصیحت فرما رہے ہیں۔ آیت ویل یو مئذ للمکذبین۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے۔ یعنی ان کے لیے ہلاکت ہے۔ اللہ کی قسم جھٹلانے والوں کے لیے طویل ہلاکت ہے۔
26۔ سعید بن منصور وابن المنذر نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ ویل جہنم میں ایک وادی ہے جس میں دوزخ والوں کی پیپ بہتی ہے۔ اور اس کو جھٹلانے والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ واللہ اعلم۔