تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 77. Al-Mursalaat · Ayah 25

Tafseer
  1. اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ﴿25﴾

    1. اَلَمْ نَجْعَلِکیا ہم نے نہیں بنایا
    2. الْاَرْضَزمین کو
    3. كِفَاتًاسمیٹنے والی
Translation · Dure-Mansoor
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنائی
Tafseer · Dure-Mansoor
5۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت کفاتا سے مراد ہے چھپانا حفاظت کرنا۔ 6۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت الم نجعل الارض کفاتا (کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا) سے مراد ہے کہ زمین ان کو چھپاتی ہے اس حال میں کہ وہ مرد ہوں اور وہ حفاظت کرتی ہے جب وہ زندہ ہوں۔ 7۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر والبیہقی نے اپنی سنن میں ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے ایک جوں کو پکڑا اور اس کو مسجد میں دفن کردیا۔ پھر یہ آیت پڑھی۔ آیت الم نجعل الارض کفاتا۔ احیاء وامواتا۔ کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا زندوں اور مردوں کو۔ 8۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت کفاتا۔ کہ وہ زمین چھپالیتی میت کو اور اس میں سے کوئی چیز نہیں دیکھی جاتی اور آیت احیاء۔ یعنی آدمی اپنے گھر میں ہوتا ہے کہ اس کے عمل میں سے کوئی چیز نہیں دیکھی جاتی۔