تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 77. Al-Mursalaat · Ayah 27
Tafseerوَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ﴿27﴾
- وَّجَعَلْنَااور ہم نے رکھے
- فِيْهَااس میں
- رَوَاسِيَپہاڑ (جمع)
- شٰمِخٰتٍاونچے اونچے
- وَّاَسْقَيْنٰكُمْاور ہم نے پلایا تمہیں
- مَّآءًپانی
- فُرَاتًامیٹھا
Translation · Dure-Mansoor
اور ہم نے اس میں اونچے اونچے پہاڑ بنادئیے اور ہم نے تمہیں میٹھا پانی پلایا
Tafseer · Dure-Mansoor
9۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” رواسی “ سے مراد ہے اونچے اور بلند پہاڑ ” فراتا “ سے مراد ہے میٹھا ” بشرر کالقصر “ سے مراد ہے ایسے انگارے جو عظیم محل کی طرح ہوں گے۔ ” جملت صفر “ یعنی ایسے اونٹ جو رنگ میں خاص تانبے کی طرح ہوں گے۔