تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 77. Al-Mursalaat · Ayah 32
Tafseerاِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ﴿32﴾
- اِنَّهَابیشک وہ
- تَرْمِيْپھینکتی ہے
- بِشَرَرٍشعلے
- كَالْقَصْرِمحل جیسے
Translation · Dure-Mansoor
وہ انگارے پھینکے گا جیسے بڑے بڑے محل
Tafseer · Dure-Mansoor
13۔ عبدالرزاق والفریابی والبخاری وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن مردویہ والحاکم نے عبدالرحمن بن عابس (رح) کے طریق سے روایت کیا کہ میں نے ابن عباس ؓ کو اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت انہا ترمی بشرر کا القصر کے بارے میں سنا کہ انہوں نے فرمایا کہ ہم محل یعنی خیمے کی لکڑیوں کو تین ذراع یا اس سے کم بلند کرتے تھے اور ہم اس کو سردی کے موسم کے لیے اٹھاتے تھے۔ اور ہم اس کا قصر نام رکھتے تھے۔ راوی نے کہا اور میں نے سنا کہ آپ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت جملت صفر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا اس سے مراد ہے کشتیوں کی رسیاں کہ بعض کو بعض کی طرف جمع کیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ اوسط الرجال یعنی طاقت ور اور شریف لوگ کی طرح مضبوط ہوجاتی ہیں۔
14۔ ابن جریر وابن المنذر نے سعید بن جبیر کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے اس کو ” کالقصر “ قاف اور صاد کے فتح کے ساتھ پڑھا پھر فرمایا اس سے مراد کھجور کے تنے ہیں اور آپ ” جملت “ جیم کے ضمہ کے ساتھ پڑھتے تھے۔
15۔ سعید بن منصور نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” کالقصر “ سے مراد ہے جیسے کھجور کی جڑیں۔
16۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ عرب لوگ جاہلیت میں کہتے تھے ” اقصروا لنا الحطب “ ہمارے لیے لکڑیاں کاٹ لاؤ تو ان کو ایک ذراع یا ود ذراع کی مقدار پر کاٹا جاتا تھا۔
17۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم والطبرانی نے الاوسط میں ابن مسعود ؓ سے آیت ترمی بشرر کالقصر کے بارے میں روایت کیا کہ وہ انگارے درختوں اور پہاڑوں کی طرح نہیں ہیں لیکن وہ شہروں اور قلعوں کی طرح ہیں۔
18۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ” کالقصر “ سے مراد ہے محل آیت کانہ جملت صفر سے مراد ہے زرد اونٹ۔
19۔ ابن الانباری نے کتاب الاضداد میں حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت کانہ جملت صفر میں الصفر سے مراد ہے سیاہ آیت جملت صفر سے مراد ہے پل اور دوسرے لفظ میں فرمایا کہ اس سے مراد ہے پہاڑ۔
20۔ ابن جریر نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ ” کالقصر “ سے مراد ہے کھجور کے تنے کی طرح۔
21۔ ابن جریر نے ضحاک (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ ” کالقصر “ سے مراد ہے بڑے درخت کی جڑیں گویا کہ وہ زرد اونٹوں کے اجواز ہیں ابن جریر (رح) سے فرمایا کہ ہر چیز کا درمیانہ حصہ جوزہ ہے۔
22۔ ابن جریر نے ہارون (رح) سے روایت کیا کہ حسن (رح) نے ” القصر “ کو صاد کے جزم کے ساتھ پڑھا اور فرمایا کہ اس سے مراد ہے موٹی لکڑی۔
23۔ ابن جریر نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت کانہ جملت صفر سے مراد ہے گویا کہ وہ سیاہ اونٹوں کی طرح ہیں۔
24۔ ابن جریر نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت کانہ جملت صفر سے مراد ہے تانبے کے ٹکڑے۔
25۔ عبد بن حمید وابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ” کالقصر “ سے مراد ہے درختوں کا گٹھا اور کھجور کے درخت کے ٹکڑے آیت کانہ جملت صفر سے مراد ہے پلوں کے پہاڑ۔
26۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ ” کالقصر “ سے مراد ہے درختوں کے تنے اور کھجور کے تنے آیت کانہ جملت صفر سے مراد ہے گویا کہ وہ سیاہ اونٹوں کی طرح ہیں۔
27۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ وہ یہ پڑھتے تھے ” کالقصر “ سے مراد ہے جیسے پھل نکالنے والی کھجور کا ٹکڑا کانہ جملت صفر سے مراد ہے گویا وہ لمبی ٹانگوں والے جوان اونٹ ہیں۔