تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 77. Al-Mursalaat · Ayah 48
Tafseerوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ﴿48﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جائے
- لَهُمُان سے
- ارْكَعُوْاتم رکوع کرو
- لَا يَرْكَعُوْنَوہ رکوع نہیں کرتے
Translation · Dure-Mansoor
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھکو تو نہیں جھکتے
Tafseer · Dure-Mansoor
35۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ واذا قیل لہم ارکعوا لا یرکعون۔ اور جب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہ کرتے تھے۔ یہ آیت قبیلہ بنو ثقیف کے بارے میں نازل ہوئی۔
36۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذا قیل لہم ارکعوا سے نماز پڑھنا مراد ہے یعنی جب ان سے نماز پڑھنے کو کہا جاتا تھا تو وہ نماز نہ پڑھتے تھے۔
37۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذا قیل لہم ارکعوا سے مراد ہے کہ تم پر لازم ہے اچھی طرح رکوع کرنا کیونکہ نماز اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک دجہ ہے پھر فرمایا اور ہم کو ذکر کیا گیا کہ حذیفہ ؓ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھتا ہے اور رکوع نہیں کرتا گویا کہ وہ بدکنے والا اونٹ ہے تو فرمایا اگر یہ شخص اسی حالت میں مرگیا تو یہ اسلام میں کسی طریقے پر نہیں مرے گا۔ پھر فرمایا اور ہم کو بیان کیا کہ ابن مسعود ؓ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھتا ہے اور رکوع نہیں کرتا اور دوسرا آدمی اس کی چادر کو کھینچ رہا ہے۔ ان کو دیکھ کر ابن مسعود ؓ ہنس پڑے لوگوں نے پوچھا اے ابن مسعود آپ کیوں ہنس رہے ہیں ؟ فرمایا مجھے دو آدمیوں نے ہنسا دیا۔ ان میں سے ایک کی طرف تو اللہ تعالیٰ رحمت کی نظر سے نہیں دیکھیں گے۔ اور دوسرے کی اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں فرمائیں گے۔
38۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے آیت واذا قیل لہم ارکعوا لا یرکعون کے بارے میں روایت کیا کہ ان کو قیامت کے دن سجود کی طرف بلایا جائے گا تو وہ سجدے نہیں کرسکیں گے۔ اس وجہ سے کہ وہ دنیا میں اللہ کو سجدہ نہیں کرتے تھے۔ واللہ اعلم۔