تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 78. An-Naba · Ayah 32
Tafseerحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
- حَدَآئِقَباغات ہیں
- وَاَعْنَابًااور انگور ہیں
Translation · Dure-Mansoor
باغ ہیں اور انگور
Tafseer · Dure-Mansoor
4۔ الطستی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت حدائق واعنابا کے بارے میں بتائیے تو فرمایا الحدائق سے مراد ہیں باغ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے شاعر کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔
بلاد سقاہا اللہ اما سولہا فقضب ودر مغدق وحدائق
ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے شہروں کو خب سیراب کیا رہے ان کے میدان تو وہاں لمبی لمبی شاخوں والے درخت ہیں انتہائی سر سبز و شاداب و نباتات اور باغات ہیں
پھر پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت وکاسا دھاقا کے بارے میں بتائیے تو فرمایا کہ الک اس تو فرمایا الک اس سے مراد شراب ہے۔ والدہاق سے مراد ہے بھرے ہوئے۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی واقف ہیں۔ فرمایا ہاں کیا تو نے شاعر کا قول نہیں سنا۔