تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 78. An-Naba · Ayah 8
Tafseerوَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
- وَّخَلَقْنٰكُمْاور پیدا کیا ہم نے تم کو
- اَزْوَاجًاجوڑوں کی شکل میں
Translation · Dure-Mansoor
اور ہم نے تمہیں جوڑے پیدا کیا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
11۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وخلقنکم ازواجا اور ہم نے تم کو جوڑے جوڑے پیدا کیا یعنی دو ، دو ، آیت وجعلنا النہار معاشا۔ اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا یعنی تم اللہ کے فضل کو تلاش کرتے رہو۔
آیت وجعلنا سراجا وہاجا۔ اور ایک جگمگاتا ہوا چراغ بنایا یعنی چمکتا ہوا۔ آیت وانزلنا من المعصرات اور ہم نے ہواؤں کو اتارا یعنی ہوا کو آیت ماء ثجاجا یعنی ایسا پانی جسے انڈیلا جائے تو وہ موسلا دھار برس پڑے۔