تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 10
Tafseerیَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ﴿10﴾
- يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں
- ءَاِنَّاکیا بیشک ہم
- لَمَرْدُوْدُوْنَالبتہ پھیرے جانے والے ہیں
- فِي الْحَافِرَةِپہلی حالت میں
Translation · Dure-Mansoor
کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی حالت میں واپس ہوں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
30۔ عبد بن حمید نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیتء انا لمردودون فی الحافرۃ یعنی نئی پیدائش میں اٹھیں گے۔
31۔ عبد بن حمید نے ابو مالک (رح) سے روایت کیا کہ آیتء انا لمردودون فی الحافرۃ سے مراد ہے کیا ہم دوبارہ زندہ ہوں گے۔
32۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن المنذر نے محمد بن کعب (رح) سے روایت کیا کہ جب یہ آیتء انا لمردودون فی الحافرۃء اذا کنا عظاما نخرہ۔ نازل ہوئی تو کفار قریش نے کہا اگر ہم کو موت کے بعد زندہ کیا گیا تو کو ضرور اٹھایا جائے گا۔ تو یہ آیت نازل ہوئی آیت تلک اذا کرۃ خاسرۃ۔ تو یہ لوٹنا اس وقت خسارے کا ہوگا۔