تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 12
Tafseerقَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ﴿12﴾
- قَالُوْا تِلْكَانہوں نے کہا یہ
- اِذًاتب
- كَرَّةٌ خَاسِرَةٌواپسی ہے گھاٹے کی/ خسارے کی
Translation · Dure-Mansoor
کہنے لگے کہ اس صورت میں یہ واپسی بڑے خسارے کی ہوگی
Tafseer · Dure-Mansoor
42۔ ابن المنذر نے ابن جریر (رح) سے روایت کیا کہ آیت قالوا تلک اذا کرۃ خاسرۃ کہتے ہیں یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہوگا۔ یعنی اگر ہم نئی پیدائش میں پیدا ہوئے تو ہم ضرور نقصان کی طرف لوٹیں گے۔ آیت فانما ہی زجرۃ واحدۃ اور بیشک وہ ایک ہی ہیبت ناک آواز ہوگی۔ یعنی ایک چیخ ہوگی آیت فاذا ہم بالساہرۃ پس وہ اسی وقت میدان میں آموجود ہوں گے تو وہ سارے کے سارے زمین کی ظاہری سطح پر ہوں گے۔ جبکہ اس سے پہلے وہ اندر تھے۔
43۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) آیت قالوا تلک اذ اکرۃ خاسرۃ کے بارے میں روایت کیا کہ یہ لوٹنا نقصان والا ہوگا۔ پھر فرمایا کہ جب قوم کے دلوں میں دوبارہ اٹھنے کو محال سمجھا گیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت فانماہی زجرۃ واحدہ فاذا ہم بالساہرۃ۔ بیشک وہ ایک ہیبت ناک آواز ہوگی پس وہ اسی وقت مید ان میں آموجود ہوں گے یعنی اچانک وہ زمین کے اوپر ہوں گے جبکہ اس سے پہلے وہ زمین کے اندر تھے۔
44۔ عبد بن حمید نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ وہ زمین کے پیٹ میں تھے پھر زندہ ہو کر وہ اس کے ظاہر پر آجائیں گے۔
45۔ عبد بن حمید نے حسن اور شعبی رحمہما اللہ سے اسی طرح روایت کیا۔