تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 14
Tafseerفَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ﴿14﴾
- فَاِذَا هُمْتو اچانک وہ
- بِالسَّاهِرَةِمیدان میں ہوں گے
Translation · Dure-Mansoor
جس سے سب لوگ فوراً ہی میدان میں آموجود ہوں گے
Tafseer · Dure-Mansoor
46۔ ابوعبید فی فضائل وابن النباری فی الوقف والابتداء وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ ان سے سوال کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت فاذاہم بالساہرۃ کے بارے میں۔ تو فرمایا کہ زمین ساری کی ساری ہموار میدان ہے۔ اور ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ امیہ بن ابی الصلت نے کہا وفیہا لحم ساہرۃ وبھر یعنی اس میں زمین اور سمندری جانوروں کا گوشت ہے۔
قیامت کا میدان
47۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاذاہم بالساہرہ میں الساہرہ سے مراد ہے زمین کی سطح اور دوسرے لفظ میں یوں ہے کہ زمین ساری کی ساری میدان ہے کیا تو نے شاعر کو یہ کہتے ہوئے نہیں دیکھا صید بحر وصید ساہرۃ سمندر کا شکار اور زمین کا شکار۔
48۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید نے شعبی (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاذا ہم بالساہرۃ سے مراد ہے کہ اچانک وہ زمین پر جمع ہوجائیں گے پھر امیہ بن ابی الصت کا شعر بیان کیا
وفیہا لم ساھرۃ وبحر وما فاہو بہ ابدا مقیم
ترجمہ : اور اس میں سمندری جانوروں کا گوشت موجود ہے اور وہ کبھی بھی اس کو نہیں بھولے
49۔ عبد بن حمید نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاذا ہم بالساہرہ سے زمین مراد ہے۔
50۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے فاذا ہم بالساہرہ کے بارے میں روایت کیا کہ ساہرہ سے مراد زمین ہے کہ و زمین کے نیچے یعنی اندر تھے۔ اور وہ اس کے اوپر والی سطح پر نکال دئیے جائیں گے۔
51۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت بالساہرہ سے مراد ہے کہ یہ زمین کا نام ہے اور کہا جاتا ہے ساہرہ بنی فلاں۔
52۔ ابن المنذر وبن ابی حاتم نے سہل بن سعد الساعدی سے آیت فاذاہم بالساہرۃ کے بارے میں روایت کیا کہ ساہرہ سے مراد ہے سفید وسیع زمین جیسے صاف ستھری روٹی۔
53۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے وہب بن منبہ (رح) سے روایت کیا کہ الساہرہ ایک پہاڑ ہے بیت المقدس کے پہلو میں
54۔ ابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاذاہم بالساہرہ میں ساہرہ جہنم میں ہے۔