تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 33
Tafseerمَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿33﴾
- مَتَاعًافائدے کی چیزیں/ فائدے کا سامان
- لَّكُمْواسطے تمہارے
- وَلِاَنْعَامِكُمْاور تمہارے مویشیوں کے لئے
Translation · Dure-Mansoor
تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے فائدہ کے لیے
Tafseer · Dure-Mansoor
11۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت متاعا لکم۔ تمہارے لیے سامان حیات ہے۔ یعنی نفع کی چیزیں۔
12۔ عبد بن حمید نے عطا (رح) سے روایت کیا کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ زمین کو کعبہ کے نیچے سے پھیلا دیا گیا۔
13۔ ابو الشیخ نے العظمہ علی ؓ سے روایت کیا کہ ہم کو رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز پڑھائی جب آپ کی نماز کو پورا کرچکے تو اپنے سر مبارک کو اٹھا کر فرمایا وہ ذات بہت برکت والی ہے جو اس آسمان کو بلند کرنے والی ہے اور اس کی تدبیر کرنے والی ہے پھر اپنی نگاہ کو زمین پر رکھا اور فرمایا وہ ذات بہت برکت والی ہے جو اس زمین کو بچھانے والی ہے اور اس کو پیدا کرنے والی ہے۔