تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 79. An-Naazi'aat · Ayah 6
Tafseerیَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ﴿6﴾
- يَوْمَجس دن
- تَرْجُفُکانپے گی
- الرَّاجِفَةُکانپنے والی
Translation · Dure-Mansoor
جس روز ہلادینے والی ہلا ڈالے گی
Tafseer · Dure-Mansoor
19۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت یوم ترجف الراجفہ جس دن کانپنے والی کانپے گی سے مراد ہے پہلی مرتبہ صور پھونکنا۔ آیت تتبعہا الرادفۃ اس کے پیچھے آنے والی پیچھے آئے گی سے مراد ہے دوسری مرتبہ صور پھونکنا آیت قلوب یومئذ واجفۃ کئی دل اس دن دھڑ رہے ہوں گے۔ یعنی خوف زدہ ہوں گے آیتء انا لمردودون فی الحافرۃ کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے یعنی کیا ہم دوبارہ زندہ ہوں گے۔
20۔ عبد بن حمید و بیہقی نے البعث میں مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم ترجف الراجفۃ یعنی زمیان اور پہاڑ کانپیں گے اور وہ زلزلہ ہوگا آیت تتبعہا الرافۃ یعنی دونوں ریزہ ریزہ ہوجائیں گے۔
21۔ احمد والترمذی وحسنہ وعبد بن حمید وابن المنذر والحاکم وصححہ وابن مردویہ اور بیہقی نے شعب الایمان میں ابی بن کعب ؓ سے روایت کیا کہ جب چوتھائی رات گذر جاتی تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوجاتے اور فرماتے ہیں اے لوگو ! اللہ کا ذکر کرو۔ اللہ کا ذکر کرو۔ آئی کانپنے والی اور اس کے پیچھے آنے والی پیچھے آئے گی۔ آئی موت جو اس میں ہے۔
قیامت کے روز کا زلزلہ۔
22۔ ابو الشیخ وابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کانپنے والی کانپے گی اور ہلے گی اپنے رہنے والوں کے ساتھ (یعنی اپنے رہنے والوں پر زلزلہ طاری کردے گی) اور اسی کو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آیت یوم ترجف الراجفہ تتبعہا الرافۃ۔ پھر آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ اس کی مثال اس کشتی کی طرح سے ہے جو سمندر میں اپنے سواروں کے ساتھ الٹتی رہتی ہے یعنی ہچکولے کھاتی رہتی ہے۔ یا اس کی مثال اس قندیل کی طرح سے ہے جو اپنے کناروں کے ساتھ لٹکا ہوا ہو۔
23۔ عبد بن حمید نے ابو صالح (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم ترجف الراجفہ تتبعہا الرادفۃ کے بارے میں روایت کیا کہ ان دونوں میں سے مراد چیخ یعنی ہولناک آواز ہے۔ پہلی چیخ اللہ کی اجازت سے ہر چیز کو ماردے گی اور دوسری چیخ اللہ کی اجازت سے ہر چیز کو زندہ کر دے گی۔
25۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت یوم ترجف الراجفۃ آیت تتبعہا الرادفہ کے بارے میں پوچھا گی اتو انہوں نے فرمایا ان دونوں سے مراد دو مرتبہ صورت پھونکا جانا ہے پہلا صور زندوں کو ماردے گا۔ اور دوسرا صور مردوں کو زندہ کردے گا۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی آیت ونفخ فی الصور فسعق من فی السموت ومن فی الارض الا من شاء اللہ ثم نفخ فیہ اخری فاذا ہم قیام ینظرون (الزمر آیت 68) اور صورت پھونکا جائے گا تو بےہوش ہوجائے گا جو کوئی آسمانوں اور جو کوئی زمین میں ہے مگر جسے اللہ چاہے پھر وہ دوسری مرتبہ صور پھونکا جائے گا تو یکایک وہ کھڑے دیکھ رہے ہوں گے۔