تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 80. Abasa · Ayah 15
Tafseerبِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾
- بِاَيْدِيْہاتھوں میں ہیں
- سَفَرَةٍلکھنے والوں کے
Translation · Dure-Mansoor
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
17۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت بایدی سفرۃ سے مراد ہے لکھنے والے کتابت کرنے والے۔
18۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے وہب بن منبہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت بایدی سفرۃ کرام بررۃ ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں اس سے مراد محمد ﷺ کے اصحاب ہیں۔
19۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ سفرۃ سے مراد ہے فرشتوں میں سے لکھنے والے۔
20۔ ابن ابی حاتم وابن المنذر نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت بایدی سفرۃ سے مراد ہے لکھنے والے۔
211۔ الخطیب نے اپنی تاریخ میں عطاء بن ابی رباح (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
22۔ ابن ابی حاتم وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ سفرۃ سے مراد ہے قراء نبطی زبان میں۔
23۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت کرام بررہ سے فرشتے مراد ہیں۔
24۔ احمد والائمۃ الستہ نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس میں ماہر ہے وہ ان فرشتوں کے ساتھ ہوگا جو لکھنے والے اور بزرگ اور نیکو کار ہیں۔ اور جو شخص قرآن کو پڑھتا ہے اور اس میں دقت اٹھاتا ہے اس کے لیے دہرا اجر ہے۔ واللہ اعلم۔