تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 80. Abasa · Ayah 17
Tafseerقُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ﴿17﴾
- قُتِلَ الْاِنْسَانُمارا جائے انسان
- مَآ اَكْفَرَهٗکیا سخت منکر ہے
Translation · Dure-Mansoor
انسان پر خدا کی مار ہو وہ کیا ہی ناشکرا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن المنذرنے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت قتل الانسان ما اکفرہ۔ انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے یہ آیت عتبہ بن ابی لہب کے بارے میں نازل ہوئی جب اس نے کہا میں ستارے کے رب کا انکار کرتا ہوں جب وہ اوپر سے نیچے گرتا ہے۔ نبی ﷺ نے اس پر بددعا فرمائی تو شام کے راستے میں ایک شیر اس پر حملہ آور ہوا اور اسے نگل گیا۔
2۔ ابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ قرآن میں جو آیت قتل الانسان ہے۔ اس سے مراد کافر ہے۔
3۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت ما اکفرہ یعنی کتنا شدید ہے اس کا کفر۔ آیت فقدرہ۔ پھر اس کا اندازہ مقرر فرمایا یعنی نطفہ سے پھر علقہ پھر مضغہ پھر اس طرح مختلف مراحل سے گذار کر اس کی پیدائش پوری فرمائی۔
4۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت خلقہ فقدرہ۔ اس کو بنایا پھر اس کا اندازہ ٹھہرا یا۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کی ہر چیز اس کی ماں کے رحم میں اندازے سے بنائی جس طرح اللہ نے چاہا۔