تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 80. Abasa · Ayah 20
Tafseerثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾
- ثُمَّ السَّبِيْلَپھر راستہ
- يَسَّرَهٗاس نے آسان کیا اس کا
Translation · Dure-Mansoor
پھر اس کا راستہ آسان فرما دیا
Tafseer · Dure-Mansoor
5۔ ابن جریر نے عورفی کے طریق سے ابن عباس رضٰ اللہ عنہما سے روایت کیا کہ آیت ثم السبیل یسرہ پھر اس پر راستہ آسان کردیا۔ یعنی اس کی ماں کے پیٹ سے اس کے نکلنے کا راستہ آسان کردیا۔
6۔ عبد بن حمید نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ثم السبیل یسرہ یعنی اس کا رحم سے نکلنا آسان کردیا۔
7۔ عبد الرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ثم السبیل یسرہ سے مراد ہے کہ اس کی ماں کے پیٹ سے اس کا نکلنا آسان کردیا۔
8۔ عبد بن حمید نے ضحاک (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
9۔ ابن المنذر نے ابو صالح (رح) سے روایت کیا کہ آیت ثم السبیل یسرہ یعنی اس کا رحم سے نکلنا آسان کردیا۔
10۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ثم السبیل یسرہ سے مراد ہے جیسے اللہ تعالیٰ کا قول آیت انا ہدیناہ السبیل اما شاکرا واما کفورا۔ (الدہر آیت 2) بیشک ہم نے اسے راستہ دکھادیا۔ یا تو وہ شکر گذار ہے اور یا ناشکرا ہے یعنی شقاوت اور سعادت کی راہ۔
حضرت آدم (علیہ السلام) کی تخلیق کے مراتب
11۔ ابو نعیم نے الحلیہ میں محمد بن کعب قرظی (رح) سے روایت کیا کہ میں نے تورات میں پڑھا یا فرمایا مصحف ابراہیم میں پڑھا میں نے اس میں پایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے ابن آدم ! تو نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ میں نے تجھ کو پیدا کیا اور تو کچھ بھی نہ تھا۔ اور میں تجھے درست آدمی بنایا اور میں نے تجھ کو مٹی کیچڑ سے پیدا کیا، پھر میں نے نطفہ کو حفاظت کی جگہ یعنی رحم میں رکھا۔ پھر میں نے نطفہ سے لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنایا۔ پھر میں نے بوٹی میں ہڈیاں بنائی۔ پھر میں نے ہڈیوں گوشت پہنایا۔ پھر ہم نے تجھے ایک دوسری تخلیق کے ساتھ پیدا فرمایا اے آدم کے بیٹے ! کیا میرے علاوہ کوئی اس کام پر قادر ہے ؟ پھر میں نے تیرے بوجھ کو تیری ماں پر ہلکا کردیا۔ یہاں تک کہ وہ تیری وجہ سے نہ بیمار ہوئی اور نہ اس کو تکلیف ہوئی۔ پھر میں نے آنتوں کو حکم دیا کہ وہ پھیل جائیں اور دوسرے اعضاء کو حکم دیا کہ وہ آپس میں جدا ہوجائیں۔ چناچہ آنتیں پھیل گئیں حالانکہ اس سے پہلے وہ تنگ تھیں۔ اور اعضا جدا جدا ہوگئے حالانکہ اس سے پہلے وہ جڑے ہوئے تھے۔ پھر میں نے اس فرشتے کو القا کیا جو رحموں پر مقرر ہے کہ وہ تجھ کو تیری ماں کے پیٹ سے نکالے اور اس نے اپنے پر کے ایک بال کے ساتھ تجھے نجات دلائی اور اس نے تجھ پر واضح کردیا کہ جب تو کمزور مخلوق ہے تیرے پاس نہ کاٹنے والے دانت ہیں نہ چبانے والی داڑھ ہے پھر اس نے تیرے لیے تیری ماں کے سینے میں تیرے ایسی رگ رکھ دی ہے کہ تیرے لیے گرمی کے موسم میں ٹھنڈا دودھ پاتی ہے اور گرم دودھ پاتی ہے سردی کے موسم میں۔ اور اس نے اس جلد، گوشت خون اور رگوں کے درمیان سے تیرے لیے چن رکھا ہے۔ پھر میں نے تیری لیے تیری ماں کے دل میں رحم کو ڈال دیا۔ اور تیرے باپ کے دل میں شفقت اور پیار کو ڈال دیا ہے پس یہ دونوں تیرے لیے سرتوڑ کوشش کرتے ہیں اور مشقت اٹھاتے ہیں ار تجھے پالتے ہیں اور تجھے غذا دیتے ہیں اور خود نہیں سوتے یہاں تک کہ تجھ کو نہ سلائیں اے آدم کے بیٹے میں نے تیرے ساتھ اس طرح کیا ہے کسی خاص مقصد اور شے کے لیے نہیں کہ میں نے اسے پورا کرنے کے لیے اس سے مدد لی ہو۔ اے ابن آدم جب تیرے دانت کاٹنے لگے اور اور تیر داڑیں چبانے لگیں تو میں نے تجھ کو گرمی کے پھل کھلائے اس کے وقت میں ار سردی کے پھل کھلائے اس کے وقت میں جب تو نے پہچان لیا کہ بیشک میں تیرا رب ہوں تو تو نے میری نافرمانی کی۔ اور جب تو نے میری نافرمانی کی تو تو مجھ سے دعا مانگ۔ بیشک میں تیرے قریب ہوں اور دعا کو قبول کرنے والا ہوں۔ اور مجھ کو پکار کیونکہ میں غفور اور رحیم بھی ہوں۔