تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 80. Abasa · Ayah 25
Tafseerاَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ﴿25﴾
- اَنَّابیشک ہم نے
- صَبَبْنَا الْمَآءَڈالا ہم نے/پلٹنا ہم نے/ انڈیلا ہم نے پانی
- صَبًّاڈالنا/ انڈیلنا
Translation · Dure-Mansoor
ہم نے خوب اچھی طرح پانی برسایا
Tafseer · Dure-Mansoor
19۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت انا صببنا الماء صبا کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا۔ یعنی بارش آیت ثم شققنا الرض شقا پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا یعنی نباتات کے ساتھ۔
20۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وقضبا۔ اور ترکاریاں یعنی سبز گھاس اگائی آیت وحدائق غلبا۔ اور گھنے باغ یعنی لمبے باغ آیت وفاکۃ وابا۔ اور میوے اور گھاس یعنی تازہ پھل اگائے۔
21۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ حدائق سے مراد ہے گھنے اور جڑے ہوئے باغات اور غلب سے مراد ہے جو موٹے ہوں اور الاب سے مراد ہے جو زمین اگاتی ہے ان چیزوں میں سے جو جانور کھاتے ہیں اور لوگ اس کو نہیں کھاتے۔